حکم بے سوچے جو سرکار دیے دیتے ہیں
کیوں مجھے جرأتِ گفتار دیے دیتے ہیں
خانہ بربادوں کو سائے میں بٹھانے کے لئے
آپ گرتی ہوئے دیوار دیئے دیتے ہیں
عشق اور ابروئے خمدار کا اس دل کے سپرد
آپ دیوانے کو تلوار دیے دیتے ہیں
آپ اک پھول بھی دیں گے تو اس احسان کے ساتھ
جیسے گلزار کا گلزار دئیے دیتے ہیں
