ذیشان منیر… زندگی میں تازگی بھی چاہیے

زندگی میں تازگی بھی چاہیے
سر بسر اک روشنی بھی چاہیے

ہو عنایت کی نظر شام و سحر
پھر نظر کو روشنی بھی چاہیے

ڈھونڈتا ہوں اس کو کل بھی آج بھی
مل سکے تو سر خوشی بھی چاہیے

کائناتِ رنگ و بو میں روشنی
رنگِ گل میں تازگی بھی چاہیے

بس کرم کی اک نظر سے ہو عطا
ان کی حاصل رہبری بھی چاہیے

پھر ہمیں کیا چاہیے اس کے سوا
علم سے اب روشنی بھی چاہیے

ذرے ذرے میں ہے ذیشاںؔ تازگی
اور مجھ کو تازگی بھی چاہیے

Related posts

Leave a Comment