عدنان خالد ۔۔۔ وہ ہم کو عشق میں ایسا نڈھال کردے گا

وہ ہم کو عشق میں ایسا نڈھال کردے گا
کہ حوصلہ ہمیں کاسے میں ڈال کردے گا

کھرچتے وقت اسے میں نے یہ نہیں سوچا
پرانا زخم نئی شرٹ لال کردے گا

وہ اپنے جسم کے خلیوں سے یوں کرے گا بات
لپٹ کے مجھ سے تکلم بحال کر دے گا
میں جانتا ہوں کہ برباد ہونے کا موقع
وہ اپنے آپ سے مجھ کو نکال کر دے گا

میں اس کے سامنے آیا تو لازماً عدنان
وہ لاجواب سا کوئی سوال کردے گا

Related posts

Leave a Comment