آگ میں پھول چُن ۔۔۔۔۔۔۔ خالد علیم

رُوپ وَنت!
آگ میں پھول چُن
تیرے ماتھے کا جھومر اِسی آگ سے پھوٹتا ہے
اسے اپنے آنچل کے پلّو میں اتنا سمو لے
کہ کھل اُٹھیں آنکھوں میں چاہت کے گُن
اور سُن!
تو مری آدھ ہے
آدھ کا کام ہے آدھ بَن کر رہے
پورے ہونے کے سپنے نہ بُن
یوں نہ برسے گا چاہت کا ہُن
چھوڑ دے یہ زمانے کی دُھن
ورنہ رہ جائے گی زندگی اپنی ، پیراہنِ خواب کی بیخ و بُن
رُوپ وَنت! ….. اپنی قسمت میں برہا کی یہ آگ ہے
آگ میں پھول چُن
رُوپ وَنت! …آگ میں پھول چُن!

Related posts

Leave a Comment