ڈاکٹر مظفر حنفی ۔۔۔۔ ہابیل کی منطق

کوٹھے سے ،

حوّا کی بیٹی جھانک رہی تھی۔

اس نے اپنا بٹوہ دیکھا۔

ٹھنڈے دل سے غور کیا۔

پہلے جانے میں پیسے زائد لگتے ہیں ،

اور سمَے بھی کم ملتا ہے ۔

لہجے میں ایثار سمو کر،

وہ اپنے ساتھی سے بولا:

پہلا حق تو تیرا ہے ،

بھائی قابیل!

Related posts

Leave a Comment