معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال فرما گئیں

معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال فرما گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

حسینہ معین 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کان پو رمیں پیدا ہوئیں۔ابتدائی تعلیم کان پور ہی سے حاصل کی۔قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں۔ کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں  شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی، جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Related posts

Leave a Comment