بدر منیر ۔۔۔ کس قدر ظلم ِ عیادت ہوا بیمار کے ساتھ

کس قدر ظلم ِ عیادت ہوا بیمار کے ساتھ
اس نے کالم بھی سنا ڈالا ہے اشعار کے ساتھ

صرف عاشق ہی نہیں چور بھی ہو سکتا ہے
شب کو بیٹھا ہے جو لگ کر تری دیوار کے ساتھ

بیویاں چار اگر میرے مقدر میں نہیں
کوئی گپ شپ ہی کرادے مری دو چار کے ساتھ

ہو گئی حسنِ سماعت کی روایت رخصت
اب تو غزلیں بھی سنی جاتی ہیںجھنکار کے ساتھ

اتنے ظالم نہ خدا دے کسی عاشق کو رقیب
جا کے پرچہ بھی کٹا دیتے ہیں جو مار کے ساتھ

اس کی مہمان نوازی ہے سمجھ سے باہر
کاٹ کے آم کھلاتا ہے جو تلوار کے ساتھ

Related posts

Leave a Comment