حمد باری تعالیٰ ۔۔۔سید ریاض حسین زیدی

خدا ہے جس نے کیا ممکنات کو پیدا
ہر ایک چیز ، ظواہر ، ثبات کو پیدا

وہ موسموں کو تغیر کا رنگ دیتا ہے
وہی ہے جس نے کیا دن کو ،رات کو پیدا

یہ شرق و غرب ،شمال و جنوب،ارض و سما
فقط اسی نے کیا شش جہات کو پیدا

چلائے سانس ہمارے،جو چاہے رک جائیں
کیا ہے کیسا حیات و ممات کو پیدا

اسی نے خلق کیا ہے بڑے قرینے سے
صدف سے موتی کو،لفظوں سے بات کو پیدا

حدِ کمال کو پہنچا کمال کن فیکون
کیا جو آپؐ کی ذات و صفات کو پیدا

رسائی اس تلک آسان یوں ہوئی ہے ریاض
کہ ذکرِ دوست کرے حسنِ ذات کو پیدا

Related posts

Leave a Comment