اکرم کنجاہی ۔۔۔ فرخندہ لودھی

فرخندہ لودھی

۲۱؍ مارچ ۱۹۳۷ ء کے روز ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔آبا ؤ اجداد کا تعلق ہوشیار پور (مشرقی پنجاب) سے تھا۔پہلا افسانہ گولڈ فلیک ۱۹۶۴ء میں لکھا۔اُن کے افسانوی مجموعے شہر کے لوگ، آرسی، خوابوں کے کھیت اور جب بجا کٹورا کے نام سے اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے جرات اور حوصلہ مندی کے ساتھ زندگی کے حقائق بیان کیے۔ اگرچہ اُن کے اسلوبِ بیان میں علامت کا بھی عمل دخل ہے مگر اُن کی علامتیں کہانی کے ساتھ آگے بڑھتی اور خود اپنے مفاہیم واضح کرتی چلی جاتی ہیں۔اُن کے ہاں موضوعاتی تنوع بہت ہے۔۵؍ مئی ۲۰۱۰ء کے روز لاہور میں انتقال ہوا۔بہ طور جنرل سیکریٹری پنجاب لائبریریز ایسوسی ایشنز بہت حیران کُن کام کیا۔موسیقی سے بھی فطری لگاؤ تھا۔

Related posts

Leave a Comment