نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید فرخ رضا ترمذی

شہرِ سرکارِ دوعالم کی فضا کیف میں ہے
ہوکے مس گنبدِ خضریٰ سے ہوا کیف میں ہے

عشقِ سرور مرے سینے میں، لبوں پر ہے دعا
وجد میں دل ہے مرا،حرف دعا کیف میں ہے

جس طرف دیکھیے چھائی ہے گھٹا رحمت کی
اس لیے شہرِ مدینہ کی ہوا کیف میں ہے

درِ زہرا سے کبھی کوئی نہ پلٹا مایوس
غور سے دیکھیے ہر ایک گدا کیف میں ہے

نعت جو میں نے پڑھی روضۂ اطہر پہ رضا
ذکرِ سرور سے مدینہ کی فضا کیف میں ہے

Related posts

Leave a Comment