نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عابد سیال

خیالِ طیبہ و یاد ِحرم مسلسل ہے
چھلکتا آنکھ سے دوری کا غم مسلسل ہے

ان آنگنوں سے گزرتی نہیں ہوائے ملال
جہاں جہاں وہ نگاہِ کرم مسلسل ہے

مرے بھٹکنے کا امکان ہی نہیں کوئی
نگاہ میں وہ شبیہِ قدم مسلسل ہے

جو لمحہ ان سے ہے منسوب باقی ہے ورنہ
رواں یہ قافلہ سوئے عدم مسلسل ہے

زمانے جھکتے چلے جا رہے ہیں اس جانب
مدارِ وقت اسی چوکھٹ پہ خم مسلسل ہے

Related posts

Leave a Comment