نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عبدالرئوف زین

میں دلوں سے تھا سب کے نکالا ہوا
ان کی نسبت ملی تو میں اعلیٰ ہوا

قرب معراج کی شب ملا آپ کو
وصل کا معجزہ تھا ، نرالا ہوا

آپ سارے مبارک مجھے دیجیے
نعت گوئی مرا اب حوالہ ہوا

یہ زمانہ بھٹکتا اندھیروں میں تھا
’’آپ آئے جہاں میں اُجالا ہوا‘‘

آپ کا نام ہی عین دینِ خدا
آپ سے دین کا بول بالا ہوا

نعتِ خیرالبشر جب کہی شوق سے
اوج پر بخت کا پھر ہمالہ ہوا

زین کو جب نبی کی محبت ملی
زندگی کا مکمل مقالہ ہوا

Related posts

Leave a Comment