ممتاز اطہر ۔۔۔ محوِ حیرت ہیں کہ تعمیر کی حسرت کیا ہے

محوِ حیرت ہیں کہ تعمیر کی حسرت کیا ہے آسماں ہے تو کسی چھت کی ضرورت کیا ہے ہم نے رکھے ہیں سرِ شام دیے مٹی میں ہم سے پوچھے کوئی ، مٹی کی محبت کیا ہے آئنہ ہونے کی خواہش بھی تو خود ہی کی تھی اب اگر ٹوٹ کے بکھرے ہیں تو حیرت کیا ہے شاخ سے ٹوٹتے پتے ہی بتا سکتے ہیں ہجر کیا چیز ہے اور اصل میں ہجرت کیا ہے ان کے ہم راہ کسی روز نکل چلتے ہیں دیکھتے ہیں کہ پرندوں کی مسافت…

Read More

خالد علیم ۔۔۔ میرا جی کے نام

میرا جی کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا جی تم میرا جی ہو میراجی ہم جانتے ہیں تم صرف ثنااللہ تھے پہلے آخر اک دن میراسن کے عشق میں میرا جی کہلائے اور جب میرا جی کہلائے تم نے ثنا اللہ کے دل کی دھڑکن کو اپنے اندر مار دیا جانتے ہیں ہم تم اچھی نظمیں لکھتے تھے منٹو کے افسانوں جیسی کرشن کے سچے کرداروں میں ڈوبی نظمیں آدھے دھڑ کے  انسانوں  پر پوری نظمیں حیوانوں پر پوری نظمیں لیکن —سچ ہے منٹو نے اپنے خاکے میں جتنے رنگ بھرے تھے…

Read More

عزیز فیصل ۔۔۔ سبھی لبوں پہ تبسم، اداس میرا دل

سبھی لبوں پہ تبسم، اداس میرا دل مزاجِ کرب کا تیور شناس میرا دل مقامِ شکر کہ کوئی تو میرا اپنا ہے زمانہ تیرا سہی، میرے پاس میرا دل غزل کی شاخ پہ اشکوں کا بور آتا ہے نکالتا ہے جب اپنی بھڑاس میرا دل میں مبتلا ہوں ترے عشقِ خاص میں کیونکر جواز اس کے رکھے سو پچاس میرا دل میں اپنے سینے کی دھک دھک پہ ناز کرتا ہوں کہ پالتا نہیں خوف و ہراس میرا دل یہی ہے میری فضیلت، یہی مرا اعزاز ہمیشہ کرتا ہے حسنِ…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ ہائیکو (جاپانی ہائیکو نگار یوشی میکامی اِسّا کے ہائیکوز کا ترجمہ)

A man, just one… Also a fly, just one.. In the huge drawing room تنہائی کا راج اتنے کشادہ کمرے  میں میں اور اِک مکھّی O snail Climb Mount Fuji But slowly, slowly ! رینگتے کیڑے، تُو کوہِ فُجی پر چڑھ تو سہی لیکن۔۔۔ آہستہ Napping at midday I hear the song of rice planters and feel ashamed of myself Kobayashi Issa خود پر شرمندہ  دھوپ میں محنت کش مصروف اونگھ رہا ہوں مَیں

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

سمندر محمدؐ ، سفینہ محمدؐ خدا تک پہنچنے کا زینہ محمدؐ مجھے زندگی دینے والا خدا ہے مگر زندگی کا قرینہ محمدؐ زمانے کی نظروں میں مکہ مدینہ ہمارا تو مکہ مدینہ محمدؐ درخشندہ ہے بزمِ ہستی انہیؐ سے یہ عالم صدف اور نگینہ محمدؐ کسی سے نہیں ایک گوشہ بھی پنہاں جو سب پر عیاں وہ خزینہ محمدؐ

Read More

رضا اللہ حیدر ۔۔۔ شاید حریمِ قدس کی کوئے جناں کی ہے

شاید حریمِ قدس کی کوئے جناں کی ہے چڑھتی ہے آسمان کو مٹی کہاں کی ہے ٹھنڈی ہوائیں درد کی سوغات لے اُڑیں تاثیر اس قدر مرے اشکِ رواں کی ہے اس کی محبتوں میں ہوئے معرکے عجب گویا کہانی جنگ کی تیر و سناں کی ہے میں حلقۂ غبارِ سفر کا مکیں ہوا رہزن کو کیوں تلاش مرے آشیاں کی ہے پھرتے ہیں لے کے آنکھ میں خوابوں کی کھیتیاں حالت عجیب شہر میں پیر و جواں کی ہے آخر رضا ہوا ہی کرے گی ہوا اُسے احباب کو…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ اَے سبھوں کے خُدا، مِری سُن تو !

اَے سبھوں کے خُدا، مِری سُن تو ! شک میں ڈوبا مِرا تیقُّن تو؟ ایک دُنیا نئی بنے شاید ! مَیں نے بھی کہہ دیا اگر ’کُن‘ تو؟ اپنے شعروں میں سانس لیتا ہوں لگ گیا اِس ہنر کو جب گھُن تو؟ ٹھوکریں مار مت زمین پہ یوں تیرا بگڑا کہیں توازُن تو؟ ماننا بعد کی ہے بات، مگر کہہ رہا ہوں جو، غور سے سُن تو ! بے حِسی مجھ پہ حملہ آور ہے جِسم میرا جو ہو گیا سُن تو ؟ جھانک کر دیکھ میرے دِل میں کبھی…

Read More