اکرم کنجاہی ۔۔۔ شمع خالد (تعارفی نوٹ)

شمع خالد شمع خالد ۳؍ اپریل ۱۹۴۷ ء کے روز راول پنڈی میں پیدا ہوئیں۔ بہت عرصہ تک ریڈیو پاکستان میں سینئر پروڈیوسر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔چوں کہ ریڈیو سے وابستہ رہی ہیں تو بچوں کی کہانیاں اور ڈرامے بھی لکھے۔قلم سے رشتہ استوار کیے اُنہیں کئی دہائیاں بیت چکی ہیں اور اُن کا شمار کہنہ مشق فکشن نگاروں میں کیا جاتا ہے۔مزید براں ایک معروف کالم نگار بھی ہیں۔اُن کا پہلا افسانوی مجموعہ ’’پتھریلے چہرے‘‘ کے نام سے ۱۹۸۲ء میں منظر عام پر آیا۔ بعد ازاں…

Read More

سید آلِ احمد ۔۔۔ اے مرے پیارے سپاہی!

سید آلِ احمد اے مرے پیارے سپاہی! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے مرے پیارے سپاہی! مرے جوشیلے جواں! میری دھرتی کے محافظ! مرے انمول سپوت! میرے خوابوں، مرے جذبے کے تقدس کے امیں! تو نے بدلا ہے مرے دیس کی مٹی کا مزاج میں ترے واسطے لایا ہوں عقیدت کا خراج ۔۔ ایک لمحہ کو مری قوم پہ بجلی بن کر ایسے آیا تھا کہ جیسے ہوں خزاں کا موسم سرخ پھولوں کی مہکتی ہوئی خوشبو کا حریف سبز پتوں سے لہکتی ہوئی شاخوں کے خلاف چہچہاتی ہوئی چڑیوں کی خوشی کا قاتل…

Read More

سجاد حسین ساجد ۔۔۔ وجودِ ذات میں روشن جہان کیسے لگے

وجودِ ذات میں روشن جہان کیسے لگے مکاں میں رہتے ہوے لا مکان کیسے لگے سجا کے آنکھ میں لاشے حسین خوابوں کے وفا کے لٹتے ہوے کاروان کیسے لگے میں ممکنات سے لمحے چرا کے لایا ہوں جو درد تونے کیے مجھ کو دان، کیسے لگے لطیف وقت تھا جو تیرے ساتھ بیت گیا جو ٹوٹے ہجرکے پھر آسمان، کیسے لگے تجھے کہا تھا: محبت فریب دیتی ہے سجائے عشق کے دل پر نشان، کیسے لگے ہوا کے زور سے گر تو گئے درخت‘ مگر پرندے پھرتے ہوے بے…

Read More