ہیچ ہے (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین) جس طرح اک صید‘ صیادوں کے آگے ہیچ ہے شاعری میری سب اُستادوں کے آگے ہیچ ہے جانتا ہوں میں کہ یہ میری دکانِ شیشہ گر وقت کے آئینہ آبادوں کے آگے ہیچ ہے یہ مرا فکرِ سخن آثار‘ اندازِ جدید فکر و فن کی کہنہ بنیادوں کے آگے ہیچ ہے سنگ زارِ فن پہ میرے لفظ کی تیشہ زنی کوہسارِ فن کے فرہادوں کے آگے ہیچ ہے جانتا ہوں‘ یہ مرا طرزِ ادا‘ رنگِ صدا مانیوں کے اور بہزادوں کے…
Read MoreDay: نومبر 20، 2024
آفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ بھیجا ہے مے کدے سے کسی نے پیامِ غم
بھیجا ہے مے کدے سے کسی نے پیامِ غم آؤ کہ منتظر ہے کوئی ہم کلامِ غم لے جائے اب جہاں کہیں شبدیزِ زندگی تھامی ہوئی ہے ہاتھ میں ہم نے زمامِ غم یوں اپنے ظرف کا نہ تمسخر اُڑائیے سر پر اُنڈیلیے، یہ بچا ہے جو جامِ غم آئے گا ایک رقعۂ خالی جواب میں اُس کے بجائے بھیجئے نامہ بہ نامِ غم مفرورِ معتبر ہیں ، ملیں گے یہیں کہیں اپنے زیاں کے کھوج میں والا کرامِ غم سب کو بلائے عشرت ارزاں نے کھا لیا اب تو…
Read Moreسمیرا یوسف ۔۔۔ یہاں ہجر میں کچھ خسارہ ہوا تھا
یہاں ہجر میں کچھ خسارہ ہوا تھا وہاں جاں کا نقصان سارہ ہوا تھا ہوا پیار جن سے ہمیں پہلے پہلے نیا عشق ان سے دوبارہ ہوا تھا بنے تھے وہ ہمدرد جس دم ہمارے دکھوں سے غموں سے کنارہ ہوا تھا تری یاد میں تیری تصویر دیکھی یہی ہجر میں غم کا چارہ ہوا تھا جبیں پرمری ہونٹ رکھے جو اس نے نمایاں جبیں پر ستارہ ہوا تھا جدا ہو کے تجھ بن مری جان جینا گوارہ نہیں نہ گوارہ ہوا تھا اسے خودسے کیسے جدا ہونے دیتے دعاؤں…
Read Moreنائلہ راٹھور ۔۔۔ تمھیں یوں یاد رکھنا تھا مکمل بھول جانا تھا
تمھیں یوں یاد رکھنا تھا مکمل بھول جانا تھا محبت نے دیا کیا تھا جو اب ہم نے گنوانا تھا تمھیں ملنا نہیں ہم سے تو کب مشتاق ہم بھی تھے نئے تھے راستے اپنے مگر منظر پرانا تھا پلٹ کر تم نے دیکھا تھا لبِ خاموش کی جانب تمھیں جانے کی جلدی تھی مجھے بھی دور جانا تھا تمھارے دل پہ جو گزری وہی حالت ہماری تھی گزاری رات جو مر کے تمہیں اس کا بتانا تھا اذیت کے سوا کیا تھا تمھارے ساتھ رہنے میں بہت مشکل تھا…
Read Moreشہریار
گزرے تھے حسین ابنِ علی رات ادھر سے ہم میں سے مگر کوئی بھی نکلا نہیں گھر سے
Read Moreعبیداللہ علیم
جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب! تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا
Read Moreجمال احسانی
چراغ بجھتے چلے جا رہے ہیں سلسلہ وار میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے
Read Moreمحسن اسرار
مجھے تو خیر سے مارا گیا ہے مگر وہ لوگ جو خود مر گئے ہیں
Read More