قلب ماہیت (مشرقی پاکستان کے لیے ایک نظم) ………. تمہارے سائے مری تمنا کے جنگلوں میں بھٹک گئے ہیں ابھی ہواؤں کی آستینوں میں خواہشوں کے کنول دھڑک کر ہر ایک شے کو غبارِ باراں کی ٹھنڈکوں کا لباس دیں گے ابھی تمہارے نقوشِ نگراں میں ریت ہوتے مسافروں کے حواس پھیلیں گے سایہ سایہ سمندروں سے بھی گہری آنکھیں پلک پلک پر اداس خوشبو کے آئنوں میں سکوتِ آتش ابل پڑے گا میں زیرِ لب خامشی میں کھوئے حروفِ بیدار جانتا ہوں جہانِ تیرہ میں کرنیں چننے کی آرزو…
Read MoreDay: دسمبر 28، 2024
خورشید ربانی ۔۔۔ نشاطِ شوق سے دامن بھرا نہیں ہے تو کیا
نشاطِ شوق سے دامن بھرا نہیں ہے تو کیا نظر تو آیا وہ مجھ سے ملا نہیں ہے تو کیا گلی پہ کھلنے لگا نیم وا دریچہ بھی چراغ جلنے لگا ہے ، ہوا نہیں ہے تو کیا چمن سے دور بھی ہوتے ہیں ہنستے بستے درخت کوئی پرندہ اُدھر دیکھتا نہیں ہے تو کیا میں روز جس کے لیے پھول لے کے جاتا ہوں وہی دریچہ مرا آشنا نہیں ہے تو کیا بہت اُڑا ہے جہاں میں غبار وحشت کا یہ بار ہم سے ابھی تک اٹھا نہیں ہے…
Read Moreاشرف کمال ۔۔۔ گہری جھیل، سمندر، بہتا دریا اچھا لگتا ہے
گہری جھیل، سمندر، بہتا دریا اچھا لگتا ہے اس کی باتیں اس کا میٹھا لہجہ اچھا لگتا ہے لوگوں کی اک بھیڑ میں اس کو آنکھیں ڈھونڈتی رہتی ہیں سب چہروں میں اس کا ہنستا چہرا اچھا لگتا ہے تم جب میرے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لے کر چلتے ہو دھوپ ہو چاہے چھاؤں چلتے رہنا اچھا لگتا ہے مشکل میں اس کے لفظوں سے مجھ کو حوصلہ ملتا ہے اس کا پیار سے مجھ کو اپنا کہنا اچھا لگتا ہے باہر آکر رات کے اندھے کمرے کی تاریکی…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ طالب انصاری
تو بیاں اوصاف ہوں گے آپ کے تفصیل سے ساتھ دینے کو کہوں گا میں اگر جبریل سے اور تو زادِ رہِ شہرِ نبی کچھ بھی نہ تھا میں نے بس موتی نکالے آنکھ کی زنبیل سے اک شبِ خوش بخت میں دیدارِ پیغمبر ہوا اور مکمل ہو گیا میں خواب کی تکمیل سے اس جمالِ نور پرور کا بیاں ممکن نہیں یہ بتایا جا نہیں سکتا کسی تمثیل سے ہوں طوافِ گوشۂ غارِ حرا میں منہمک خصلتِ پروانہ سیکھی ہے اسی قندیل سے اور سارے کام سرعت سے کیا…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افتخار شاہد
یہ جو لبوں پہ ماہِ منور کی بات ہے دراصل میرے اونچے مقدر کی بات ہے آخر کو بات شافعِ محشر پہ آئے گی مانا کہ پہلے داورِ محشر کی بات ہے اس نے کہا رسولِ مکرم کا ذکر ہے میں نے کہا کہ ہادی و رہبر کی بات ہے ساحل کی ریت چھانتے لوگوں کو کیا خبر یہ بحرِ بیکراں کے شناور کی بات ہے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی
نعتؐ ۔۔۔۔۔ مثالی ہے نمونہ خیر و برکت کی نہایت کا بنایا ہے خُدا نے آپؐ کو منبع ہدایت کا حضورؐ آئے ، ہوا سِکہ رواں توحید کا ہر سُو ہوا پھر خاتمہ غیرِ خُدا کی ہر حکایت کا رضائے ربِّ اعلیٰ کی ہوئی تعمیل ہر صورت نہیں آیا زباں پر حرف شکوے اور شکایت کا مٹایا ایک اک کرکے نشانِ بے اماں یکسر بداندیشی، غلط کاری کی ہر بے جا روایت کا صحابہ سیر چشم و بے نیازِ حُبِّ دُنیا ہیں اُنھیں کافی اشارہ ہے فقط چشمِ عنایت کا…
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی
اُتری مرے خیال پہ مشکِ ختن تمام سوچا خدا کا نام تو مہکا بدن تمام طائر نسیمِ صبح کے ہمراہ صبح دم ذکرِ خدائے پاک میں دیکھے مگن تمام لکھا مرے قلم نے جب’’ ایاک نستعیں‘‘ خوشبو مثال ہو گئے حرف و سخن تمام نبضِ حیات اس کے ہی دم سے رواں دواں ٹھہرا ہے جس کے ِاذن سے چرخِ کہن تمام طاقت تمام دین کے رستے میں صرف ہو کام آئے اس کی راہ میں ضعفِ بدن تمام سانسوں میں اس کے ذکر کی نوبت کی گونج ہے تسبیح…
Read More