ظفر اقبال

یہ میری آگ ہے لیکن دھواں میرا نہیں ہے بیاں میرا سہی رنگِ بیاں میرا نہیں ہے

Read More

سعادت یار خان رنگین

اس کے کوچے میں بہت رہتے ہیں دیوانے پڑے ان میں دیکھا تو میاں رنگیں نہ پہچانے پڑے

Read More

سید ریاض حسین زیدی ۔۔۔ گلوں کی خندہ لبی سے ملی ہے آسائش

گلوں کی خندہ لبی سے ملی ہے آسائش عروج پر ہے بہارِ چمن کی آرائش سہانی یاد سے دل میں مہک سی اٹھتی ہے نفس نفس میں بہاراں ہوئی ہے زیبائش طلب کریں بھی کوئی مشورہ تو خود سے کریں جہاں میں ایک یہی معتبر ہے فہمائش یہ سوئے ظن،یہ بد اندیش وسوسے توبہ خدا کرے،رہے،یہ دور ہم سے آلائش رکیں تو وسعتِ صحرا بھی بڑھتی جاتی ہے بڑھیں تو خاک ہماری نظر میں آسائش ہزار موسموں کے پیچ و خم سے گزری ہے فروغِ دیدۂ و دل پھر بنی…

Read More

رمیض نقوی ۔۔۔ اُس وقت اُس جگہ پہ وہی آدمی ملا

اُس وقت اُس جگہ پہ وہی آدمی ملا سورج کبھی تو میری گھڑی سے گھڑی ملا اے چاند اپنے عکس کو پانی میں گھول دے یہ جھیل پُرسکون بنا، روشنی ملا مدت کے بعد خود سے ملاقات ہو گئی مدت کے بعد آج کوئی اجنبی ملا میرے لئے ہی وقت کو یہ وسعتیں ملیں مجھ کو مرا وجود مگر سرسری ملا وہ جون کی "گمان” اٹھا سر کو پھوڑ لے آنکھوں میں خون، خون میں کچھ بے دلی ملا مشہور! خاندان میں ذہنی مریض ہیں جن جن کو بھی شعورِ…

Read More

وزیر آغا ۔۔۔ چٹکی بھر روشنی

چٹکی بھر روشنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہونا تھا یہ ہونا تھا کہ میں نے اک عجب اسرار کے اندر چلے جانے کی خواہش کی جہاں خستہ چٹانیں جا بجا بکھری پڑی تھیں شجر پتھرا گئے تھے کلس مینار گنبد بھر چکے تھے جہاں اک دھند کا بے انت لمبا غار تھا جس میں نہیں کی بادشاہت تھی میں کھنچتا جا رہا تھا غار کی جانب اترتا جا رہا تھا اک عجب اسرار کے اندر جہاں اک پر تھا ٹھنڈی روشنی کا جو ہونے کی انوکھی داستاں اندھے خلا کی لوح پر…

Read More