جہاں جہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے مگر کہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے وہاں ، وہاں کوئی مجھ سا ہی لازمی ہو گا جہاں ، جہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے جہاں جہاں بھی کوئی دیکھنے کی صورت ہو وہاں وہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے رگوں میں دوڑتے اک سرخ اضطراب کے ساتھ رواں دواں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے ذرا شبیہ سے ملتی تو ہو شبیہہ کوئی کہوں ، کہ ہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے میں دونوں ہاتھ ملاتا ہوں…
Read MoreTag: محمد سلیم ساگر
محمد سلیم ساگر ۔۔۔ ہم نے کہنا ، جو نہیں کہتے
محمد سلیم ساگر
محمد سلیم ساگر
اب تو بے رنگ اداسی ہے مری آنکھوں میں ماں بتاتی ہے میں رنگوں سے بہت کھیلتا تھا
Read Moreمحمد سلیم ساگر … دل کے مندر میں سجاتے تری پوجا کرتے
دل کے مندر میں سجاتے تری پوجا کرتے تیری خواہش تھی تو کہتا تجھے سجدہ کرتے ہم نہ ہوتے تو کوئی اور محبت کرتا تُو نہ ہوتا بھی تو ہم تیری تمنا کرتے اب تجھے روز نہ سوچوں تو بدن ٹوٹتا ہے عمر گزری ہے تری یاد کا نشہ کرتے تیرے دیدار کے لمحات بہت قیمتی تھے ہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارا کرتے جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتے ساگر اشک واپس نہیں آنکھوں میں سمایا کرتے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد سلیم ساگر
یہ نور جڑا دل کے نگینے میں رہے گا اب گنبدِ خضرا مرے سینے میں رہے گا جو کوئی سلیقے سے چلا جائے گا در تک پھر چاہے کہیں جائے قرینے میں رہے گا جب تک مری پلکوں کو اجازت نہیں ملتی گریہ کا عمل جاری پسینے میں رہے گا آقا ! جو غلام آپ کے روضہ تلک آیا جس شہر چلا جائے مدینے میں رہے گا یاں کون ٹھہرتا ہے سرِ سیلِ حوادث پر وہ جو محبت کے سفینے میں رہے گا
Read Moreآخری محبت ۔۔۔ محمد سلیم ساگر
آخری محبت ۔۔۔۔۔۔۔ آنکھ شیشے کی ہے نہ پتھر کی خواب رستے کے ہیں نہ منزل کے دشت دُنیا کا ہے نہ دل کا ہے موج دریا میں ہے نہ ساگر میں صرف اِک آخری محبت ہے اور، دُنیا میں دل نہیں لگتا
Read Moreسلیم ساگر
ایک حد تک بھلا دیا تجھ کو ایک حد تک ذرا نہیں بھولے
Read Moreماہ نامہ فانوس: دسمبر 2018ء
(Download) ماہ نامہ فانوس ۔ دسمبر 2018ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم مقالات دُھرپد سے خیال تک: ڈاکٹر غافر شہزاد ’’آپ ﷺ ‘‘ کی شاعرہ: خالد علیم غزلیں ڈاکٹر شفیق آصف، حبیب الرحمٰن مشتاق،شہزاد نیر، خورشید ربانی، احسان شاہ، شاہد فرید، سید فضل گیلانی، ڈاکٹر فخر عباس، سجاد بلوچ، ظہیر کاظمی، خالد علیم گوشۂ خاص نوید صادق: فکر و فن ’’مسافت‘‘: غلام حسین ساجد ’’مسافت‘‘: دھیمے کومل لہجے کی شاعری:قاضی ظفر اقبال نوید صادق کی غزل کی انفرادیت: یونس خیال نوید صادق کی ’مسافت‘ کا اوّلین پڑائو :…
Read More