اے خُدا ، سب کے خُدا ، میرے خُدا
مانگا ہے تیرے کرم کا واسطہ
حوصلہ قائم ہو ، نیّت نیک ہو
ہے طلب خیرِ عمل کا راستہ
غیرتِ فکر و شرف حاصل رہے
دل بھی ہو روشن ، حمیّت یافتہ
وہ نہیں ڈرتا کسی بھی غیر سے
جو خُدا کے خوف سے ہے کانپتا
علم کے دریا بہیں چاروں طرف
بحرِ دانش سے نہ ٹوٹے رابطہ
کاروبارِ روزمرّہ ہو روا
بدنما صورت نہ ہو آراستہ
خار کوئی راہ میں حائل نہ ہو
پُھول تک جانے کا پائوں حوصلہ
ناروائی سے کوئی ناطہ نہ ہو
ہو ریاضِ بے غرض سے سابقہ