حامد یزدانی ۔۔۔ یہ جہاں کتنا خوب صورت ہے

یہ جہاں کتنا خوب صورت ہے
الاماں! کتنا خوب صورت ہے

یہ پرندے ہٹیں تو دیکھوں میں
آسماں کتنا خوب صورت ہے

کوئی چلتا ہے ساتھ ساتھ مِرے
یہ گماں کتنا خوب صورت ہے

جھیل ہے، شام ہے، تِراغم ہے
سب یہاں کتنا خوب صورت ہے

جیسے مونےؔ کا شاہکار کوئی
یہ سماں کتنا خوب صورت ہے

ڈوبتے ڈوبتے کُھلا ہم پر
بادباں کتنا خوب صورت ہے

Related posts

Leave a Comment