خالد عرفان ۔۔۔ نوجواں لوگ پجامے کو برا کہتے ہیں

نوجواں لوگ پجامے کو برا کہتے ہیں پینٹ پھٹ جائے تو قسمت کا لکھا کہتے ہیں اپنے اشعار میں جمعہ کو جما کہتے ہیں ایسے استاد کو فخر الشعرا کہتے ہیں نظم کو گفٹ رباعی کو عطا کہتے ہیں شعر وہ خود نہیں کہتے ہیں چچا کہتے ہیں آئی ایم ایف کو سمجھتے ہیں معیشت کا علاج لوگ الکحل کو کھانسی کی دوا کہتے ہیں یہ تو چلتی نہیں پی ایم کی اجازت کے بغیر اس کو ایوانِ صدارت کی ہوا کہتے ہیں جانے کب اس میں ہمیں آگ لگانی…

Read More

عزیز فیصل ۔۔۔ اچھے خاصے آدمی کو جانور اس نے کیا

بیگماتی بونسروں کو بے اثر اس نے کیا ایک ہیلمٹ اوڑھ کر محفوظ سر اس نے کیا یہ تو اس موذی کے بائیں ہاتھ کا ہی کھیل ہے خیر کو اپنی صلاحیت سے شر اس نے کیا میرے جذبوں کی دھنک کو اس کی دیمک لگ گئی میں بڑا رنگین تھا پر ڈس کلر اس نے کیا بار برداری میں الجھا ہے وہ شوہر رات دن اچھے خاصے آدمی کو جانور اس نے کیا

Read More

عزیز فیصل … وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا

وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا کہ قل پہ اس سے لطیفہ کبھی سنا نہیں تھا جو بند کرنا تھا دریا کو تم نے کوزے میں تو ایک عام سا لوٹا خریدنا نہیں تھا نکال بیٹھا تھا دندان ساز بھولے سے وہ داڑھ جس میں ذرا سا بھی مسئلہ نہیں تھا کھلا یہ بعد میں مجھ پر وہ کھیر تھی دراصل جسے پلاؤ پہ ڈالا تھا، رائتا نہیں تھا جناب شیخ گئے تھے جہاں پہ مٹکے سمیت وہ اک سٹال تھا لسی کا، میکدہ نہیں تھا

Read More

عزیز فیصل ۔۔۔ کر دیا قیس نے لیلیٰ سے تقاضا ھٰذا

کر دیا قیس نے لیلیٰ سے تقاضا ھٰذا نام اب کر دو مرے خود ہی پلازا ھٰذا خواب میں آ کے چڑیلیں اسے سمجھاتی ہیں مت ملو اتنا بھی رخسار پہ غازہ ھٰذا اس نے پوچھا کہ مجھے گفٹ میں کیا دو گے تم تھام کر دل کو میں کہنے لگا ھٰذا ھٰذا صاحب خانہ سے کہنے لگا با ذوق ڈکیت قبل از ڈاکہ غزل دیکھیے تازہ ھٰذا

Read More

عزیز فیصل

دے رہے ہیں اس لیے جنگل میں دھرنا جانور ایک چوہے کو رہائش کے لیے بل چاہیئے

Read More

راجہ مہدی علی خان

کہتی ہے، ’’چھوڑو قاضی واضی‘‘ میں بھی راضی، تم بھی راضی

Read More

سید ضمیر جعفری

گر سیاست میں رہیں ایسی ہی خر بازاریاں پارلیمنٹیں خریدی جائیں گی نیلام سے

Read More

عزیز فیصل

کتنی مزاحیہ ہے یہ بوتل کے جن کی بات آقا اب انقلاب ہے دو چار دن کی بات

Read More