عزیز فیصل … وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا

وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا

کہ قل پہ اس سے لطیفہ کبھی سنا نہیں تھا

جو بند کرنا تھا دریا کو تم نے کوزے میں

تو ایک عام سا لوٹا خریدنا نہیں تھا

نکال بیٹھا تھا دندان ساز بھولے سے

وہ داڑھ جس میں ذرا سا بھی مسئلہ نہیں تھا

کھلا یہ بعد میں مجھ پر وہ کھیر تھی دراصل

جسے پلاؤ پہ ڈالا تھا، رائتا نہیں تھا

جناب شیخ گئے تھے جہاں پہ مٹکے سمیت

وہ اک سٹال تھا لسی کا، میکدہ نہیں تھا

Related posts

Leave a Comment