خوب نبھے گی ہم دونوں میں میرے جیسا تو بھی ہے تھوڑا جھوٹا میں بھی ٹھہرا تھوڑا جھوٹا تو بھی ہے
Read MoreCategory: خ
محسن اسرار
خدا نے اپنے تئیں روشنی اُتاری تھی کہ آدمی نے اندھیرا تو خود اتارا ہے
Read Moreابراہیم اشک
خود اپنے آپ سے لینا تھا انتقام مجھے میں اپنے ہاتھ کے پتھر سے سنگسار ہوا
Read Moreادا جعفری
خلشِ تیرِ بے پناہ گئی لیجیے ان سے رسم و راہ گئی
Read Moreخالد احمد
خالد نمازِ مدح ادا ہو تو کس طرح کس نم مہک سے تیرے ثناگر وضو کریں
Read Moreخالد احمد
خاک پر خاک کی ڈھیریاں رہ گئیں آدمی اُٹھ گئے ، نیکیاں رہ گئیں
Read Moreراحت اندوری
خیال تھا کہ یہ پتھراؤ روک دیں چل کر جو ہوش آیا تو دیکھا لہو لہو ہم تھے
Read Moreادا جعفری
خزینے جاں کے لٹانے والے دلوں میں بسنے کی آس لے کر سنا ہے کچھ لوگ ایسے گزرے جو گھر سے آئے نہ گھر گئے ہیں
Read Moreنجیب احمد
خیمۂ جاں کی طنابوں کو اکھڑ جانا تھا ہم سے اک روز ترا غم بھی بچھڑ جانا تھا
Read Moreاستاد قمر جلالوی ۔۔۔ منتخب اشعار
انھیں کیوں پھول دشمن عید میں پہنائے جاتے ہیںوہ شاخِ گل کی صورت ناز سے بل کھائے جاتے ہیںاگر ہم سے خوشی کے دن بھی وہ گھبرائے جاتے ہیںتو کیا اب عید ملنے کو فرشتے آئے جاتے ہیںرقیبوں سے نہ ملیے عید اتنی گرم جوشی سےتمھارے پھول سے رخ پر پسینے آئے جاتے ہیںوہ ہنس کرکہہ رہے ہیں مجھ سے سن کر غیر کے شکوےیہ کب کب کے فسانے عید میں دوہرائے جاتے ہیںنہ چھیڑ اتنا انھیں اے وعدۂ شب کی پشیمانیکہ اب تو عید ملنے پر بھی وہ شرمائے…
Read More