محسن اسرار ۔۔۔ انت ہے میرے انتظار میں گم

انت ہے میرے انتظار میں گم اور میں حالتِ فرار میں گم آپ بیتی! نہ پوری ’’جگ بیتی‘‘ ہر کہانی ہے اختصار میں گم دور کی روشنی سواری پر تیز رفتاریاں سوار میں گم جھانکتا ہے خبر سے نامعلوم ایک معلوم کے حصار میں گم ہر نظریہ ہے آزمائش میں ہر علامت ہے انتشار میں گم ہر یقیں ایک وہم کی زد پر ہر گماں ایک اعتبار میں گم فہم سے بھاپ بن رہا ہے وجود بے شماری سی ہے شمار میں گم ایک بس آدمی ہے سو وہ بھی…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خورشید ربانی

یہ خیر خواہیِ اُمت نشانِ رحمت ہے ’’حضورؐ آپ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے‘‘ کھلا ہے بابِ عطا دوست ہو کہ دشمن ہو یہ شانِ فضل و کرم ہے، یہ شانِ رحمت ہے وہ آفتابِ قیامت، یہ دھوپ دنیا کی خوشا کہ سایۂ دامانِ جانِ رحمت ہے سجھائے حرف بھی مضمون بھی وہی بخشے یہ نعت گوئی عطائے بیانِ رحمت ہے خطا کے دشت میں بھٹکے ہوئے مسافر کا ٹھکانہ ہے تو فقط گلستانِ رحمت ہے کلامِ پاک ہے سیرت رسولؐ اکرم کی رسولِ ؐپاک کا فرماں بیانِ رحمت ہے…

Read More

قمر رضا شہزاد ۔۔۔ شہد و شراب و شیرسے کٹیا سجا بھی دی

شہد و شراب و شیرسے کٹیا سجا بھی دی درویش نے زمین پہ جنت بنا بھی دی یہ کون عکس ہے مجھے اس کی خبر نہیں میں نے تو ایک شکل کبھی کی بھلا بھی دی اب اور مجھ سے چاہیے کیا اے مرے عزیز! سر پہ بھی ہاتھ رکھ دیا، دل سے دعا بھی دی میں کیا کروں کہ پھر بھی سفر ہو نہیں رہا رستے سے کائنات خدا نے ہٹا بھی دی آخر یہی کہ میں نے اسی چشمِ خشک میں دریا بھی خلق کر دیا نیکی بہا…

Read More

صائمہ آفتاب ۔۔۔ دوسروں کی جو بھُول ہوتے ہیں

دوسروں کی جو بھُول ہوتے ہیں وہ بھی بندھن قبول ہوتے ہیں وار تو سامنے سے کرنا سیکھ جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں کوئی آنکھیں غزل سرا جب ہوں سارے نغمے فضول ہوتے ہیں روز ترتیب پاتے ہیں لشکر روز دفتر میں پھول ہوتے ہیں چھوڑئیے ، افسرانِ حُسنِ و ادا آپ کیونکر ملول ہوتے ہیں اور ہوتے ہیں راہ کا پتھر ہم تو رستے کی دھول ہوتے ہیں

Read More

یعقوب پرواز ۔۔۔ پیشتر اس سے کہ کوئی کب خلاصہ کھول دے

پیشتر اس سے کہ کوئی کب خلاصہ کھول دے تجھ کو میرا مشورہ ہے سب خلاصہ کھول دے تو تو بہتر جانتی ہے ان اندھیروں کا مزاج مر گئی ہے پھر کہاں اے شب ،خلاصہ کھول دے ان کنایوں کو سمجھنا ہر کسی کا بس نہیں میرے کہنے کا ہے یہ مطلب خلاصہ کھول دے لب کشائی کے تقاضے ہو گئے ازبر تجھے اب کھلی چھٹی ہے تجھ کو اب خلاصہ کھول دے دہریہ ہے یا مسلماں ، کچھ بھی تو کھلتا نہیں کچھ تو آخر ہے ترا مذہب ،…

Read More

آفتاب محمود شمس ۔۔۔ خشک سالی چل رہی ہے

خشک سالی چل رہی ہے آنکھ خالی چل رہی ہے ہاتھ مہندی سے رنگے ہیں رخ پہ لالی چل رہی ہے دن ہے روشن کیوں ازل سے رات کالی چل رہی ہے کر رہا ہوں رقصِ بسمل اس کی تالی چل رہی ہے کون دیکھے میری جانب بے خیالی چل رہی ہے کانچ جیسی اُس کی گردن جس پہ بالی چل رہی ہیں

Read More