کھوجتا کیا ہے اندھیروں میں تفاہم کے دیے آ چراغوں میں لہو ڈال، اجالے ہوں گے
Read MoreMonth: 2021 اگست
عزیز فیصل … کمال یہ ہے کہ کوئی کمال ہوتا نہیں
کمال یہ ہے کہ کوئی کمال ہوتا نہیں اور اس بساط پہ دل کو ملال ہوتا نہیں مری زبان ہے اتنی گریز حسنِ طلب ہر ایرے غیرے کے آگے سوال ہوتا نہیں زمانہ ساز کچھ ایسے بھی میرے شہر میں ہیں محال کام بھی جن پر محال ہوتا نہیں محبتوں کے کلینڈر میں یہ خرابی ہے کہ ختم ہجر کا کوئی بھی سال ہوتا نہیں حصار ِحسن میں، بندِ ادا میں آئے بغیر کوئی خیال بھی حسنِ خیال ہوتا نہیں اجڑ گئے ہیں کئی پیڑ میری بستی کے بیان مجھ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نسیم سحر
اللہ کی برکت کی کیا شان مدینے میں ! اِک نُور کا عالم ہے ہر آن مدینے میں حاضر تو ہوں مکّے میں، اور دھیان مدینے میں ہے جسم یہاں میرا، اور جان مدینے میں طیبہ میں عطا ہو گا آرا م و سکوں کتنا دیکھو ذرا تم رہ کر مہمان مدینے میں کچھ نعتیں مَیں پنڈی میں کیسے بھلا لکھ پاتا؟ ہونا تھا مکمل جب دیوان مدینے میں سانسیں مری باقی ہیں وہ جب بھی مکمل ہوں بس اتنی تمنا ہے دوںجان مدینے میں میں اُن ؐ کے بُلاوے…
Read Moreحمد باری تعالی ۔۔۔ نسیمِ سحر
جو بھی لکھتا ہوں سخن پارۂ حمد لب پہ آ جاتا ہے اِک نعرۂ حمد گویا ہو جاتا ہے قرآں گویا ! جو بھی پڑھتا ہوں مَیں سیپارۂ حمد ہفت افلاک سے بھی بالا ہے کیا کہوں رفعتِ مینارۂ حمد ! حمدِ باری کا مَیں جو حرف لکھوں وہی بن جاتا ہے شہ پارۂ حمد پیش منظر ہوں کہ پس منظر ہوں دیدنی سب میں ہے نظّارۂ حمد دے گیا حمد کی سوغات نسیمؔ مہرباں ہو گیا ہر کارۂ حمد
Read Moreارشد محمود ارشد ۔۔۔ دو غزلیں
جھوٹی شان و شوکت چھوڑ لے ڈوبے گی شہرت ، چھوڑ لافانی کے بارے سوچ فانی دہر کی رغبت چھوڑ پھولوں کی بھی چاہت کر کانٹوں سے بھی نفرت چھوڑ حد میں رہ کر جینا سیکھ جذبوں کی یہ شدت چھوڑ خرچ ہوئی تو کیا غم ہے ہاتھ کا میل ہے دولت چھوڑ اٹھ اب پرچم تھام کے رکھ مشکل وقت ہے غفلت چھوڑ ارشد بس اک بھول ہوئی حکم ہوا کہ جنت چھوڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرد موسم میں ہَوا تو نہیں مانگی جاتی چھت ٹپکنے پہ گھٹا تو نہیں مانگی…
Read Moreماجدالباقری
فکرِ معاش جسم سے آرام لے گئی جب تھک گیا تو فرش بھی بستر لگا مجھے
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ تِرا مشورہ مان لوں میں؟
تِرا مشورہ مان لوں میں؟ یہ کھوٹا، کھرا مان لوں میں؟ میں اپنی اکائی کو توڑوں؟ تجھے دُوسرا مان لوں میں؟ فضا میں جو تتلی ہے رقصاں اُسے اپسرا مان لوں میں تری جستجو چھوڑ دوں کیا؟ تُجھے ماورا مان لوں میں؟ ستاروں سے خالی فلک کو ستاروں بھرا مان لوں میں؟ یہ سُوکھا ہوا زرد پتّا اسے کیوں ہَرا مان لوں میں؟ جو ابلیس کہتا ہے مجھ سے بتا، داورا ، مان لوں میں؟
Read Moreخورشید رضوی
شاید اسی لیے ہے شوریدگی زیادہ آنے لگا سمندر گُھٹ گُھٹ کے ندّیوں میں
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ گماں یہ نہ کیجو، بڑا وقت ہے
گماں یہ نہ کیجو، بڑا وقت ہے کہ پھٹتا ہوا چیتھڑا وقت ہے کبھی مان لیتا تھا باتیں مِری اور اب اپنی ضِد پر اَڑا وقت ہے یکایک ہی اُس کی گھڑی رُک گئی جو یہ کہہ رہا تھا، بڑا وقت ہے ! میں لاوقت ہوں اور مشکل میں ہوں مِرے راستے میں پڑا وقت ہے کہیں ٹوٹ جانا تو ہے لازمی کہ دریا میں کچا گھڑا وقت ہے کوئی وقت بھی اتنا اچھا نہ تھا مگر یہ بہت ہی کڑا وقت ہے مری عمر کچھ اِتنی کم بھی نہیں…
Read Moreشہزاد احمد شاذ ۔۔۔ مجھے معلوم تھا کم ذات بدل جائے گی
مجھے معلوم تھا کم ذات بدل جائے گی ہائے! دنیا بھی ترے ساتھ بدل جائے گی کس نے سوچا تھا کہ اوقات بدل جائے گی دے کے ہاتھوں میں مرے ہاتھ بدل جائے گی وعدۂ وصل اسے یاد دلاتا، لیکن مجھے معلوم تھا وہ بات بدل جائے گی میں نہ کہتا تھا مجھے چھوڑ کے جانے والے روزِ روشن میں سیہ رات بدل جائے گی تجھ کو لگتا ہے ترے شعر بدل دیں گے اسے؟ پڑھ کے وہ ایسی خرافات بدل جائے گی؟ ہار کر سارا جہاں ایک اسے پا…
Read More