حمدِ باری تعالیٰ ۔۔۔ نسیمِ سحر

اَور کوئی نہیں چار سُو ، تُو ہی تُو ہر طرف ایک آوازِ ہُو ، تُو ہی تُو وجہِ تخلیق و وجہِ نُمُو تُو ہی تُو سینۂ سنگ میں آبجُو تُو ہی تُو ہوں ازل تا ابد مَیں سفر در سفر ہر سفر میں مِری جستجو تُو ہی تُو ! تخلیے میں ہے افضل تِرا تذکرہ بزم میں حاصلِ گُفتگُو تُو ہی تُو! میرے رُخ پر خجالت کی زردی بھی ہے مُجھ کو رکھتا بھی ہے سرخرو تُو ہی تُو دُور ہم تُجھ سے ہیں، تُو تو ہم سے نہیں…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ یُوں مِرے بُرجِ مُلاقات میں داخل ہو جاؤ

یُوں مِرے بُرجِ مُلاقات میں داخل ہو جاؤ شعر بن کر مِرے وِجدان پہ نازل ہو جاؤ بہتے پانی سے کوئی ربط تو رکھنا ہو گا! گر سمندر نہیں ہو سکتے ہو، ساحل ہو جاؤ اِک نئی زیست کا آغاز بھی ہو سکتا ہے اتّفاقاً جو کبھی تُم مُجھے حاصل ہو جاؤ فیصلہ کوئی مِرے بارے میں کرنا ہے تمہیں ’’تُم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ‘‘ ٹمٹماتے ہوئے تاروں کی طرح کیا جینا! اُفقِ شب پہ مثالِ مہِ کامِل ہو جاؤ لے کے آیا ہے عدُو پھر…

Read More

نعتؐ ….نسیمِ سحر

وہؐ سُن کے عِشق میں ڈوبی سطُور، خوش ہوں گے غلام سے مرے آقا حضورؐ خوش ہوں گے بُلاوا آیا جو عُشّاق کو مدینے سے بحور و دشت بھی کر کے عبور خوش ہوں گے خدا کرے یہ مرا خواب سچا ثابت ہو کہ میری نعت سنیں گے حضورؐ، خوش ہوں گے اُڑان میں جو کریں گے طوافِ گُنبدِ سبز تو خوب چہکیں گے اُڑتے طیور، خوش ہوں گے ! پسینہ اُن ؐ کا جو پھیلائے گا مہک اپنی تو ہار مان کے عُود و بخُور خوش ہوں گے مدینے…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ ہائیکو

ہائیکو ۔۔۔۔۔۔۔ میرے سرہانے پر صبح سویرے رکھتا ہے کون گلاب کا پھول؟ …………… کس نے غور کیا ! اندر کے سنّاٹوں نے کتنا شور کیا …………… حُسن کا جب طلسم ٹوٹ گیا وقت کی صرف ایک جنبش سے سنگِ مر مر کا جسم ٹوٹ گیا …………… پیار کے یہ سنجوگ دامن میں بھر دیتے ہیں کیسے کیسے روگ !

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

نعتؐ ہے کیسا معجزہ اسمِ نبیؐ کا! کہ گھر روشن ہؤا ہے مدحتی کا درِ آقاؐ پہ میری حاضری کا عجب لمحہ تھا وہ خوش قسمتی کا ہوئی مجھ پر خُدا کی مہربانی کہ اُس نے کر دیا مجھ کو نبیؐ کا مدینے کی طرف جانا ہے مُجھ کو ’’تعاقب کر رہا ہوں روشنی کا‘‘ تسلسل اب بھی ہے کون و مکاں میں وہی غارِ حرا کی روشنی کا مِرے آقاؐ، بہت بھٹکا ہؤا ہوں مگر مَیں ہوں سدا سے آپؐ ہی کا ! بڑا ویران ہوتا جا رہا ہوں…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نسیم سحر

اللہ کی برکت کی کیا شان مدینے میں ! اِک نُور کا عالم ہے ہر آن مدینے میں حاضر تو ہوں مکّے میں، اور دھیان مدینے میں ہے جسم یہاں میرا، اور جان مدینے میں طیبہ میں عطا ہو گا آرا م و سکوں کتنا دیکھو ذرا تم رہ کر مہمان مدینے میں کچھ نعتیں مَیں پنڈی میں کیسے بھلا لکھ پاتا؟ ہونا تھا مکمل جب دیوان مدینے میں سانسیں مری باقی ہیں وہ جب بھی مکمل ہوں بس اتنی تمنا ہے دوںجان مدینے میں میں اُن ؐ کے بُلاوے…

Read More

حمد باری تعالی ۔۔۔ نسیمِ سحر

جو بھی لکھتا ہوں سخن پارۂ حمد لب پہ آ جاتا ہے اِک نعرۂ حمد گویا ہو جاتا ہے قرآں گویا ! جو بھی پڑھتا ہوں مَیں سیپارۂ حمد ہفت افلاک سے بھی بالا ہے کیا کہوں رفعتِ مینارۂ حمد ! حمدِ باری کا مَیں جو حرف لکھوں وہی بن جاتا ہے شہ پارۂ حمد پیش منظر ہوں کہ پس منظر ہوں دیدنی سب میں ہے نظّارۂ حمد دے گیا حمد کی سوغات نسیمؔ مہرباں ہو گیا ہر کارۂ حمد

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ تِرا مشورہ مان لوں میں؟

تِرا مشورہ مان لوں میں؟ یہ کھوٹا، کھرا مان لوں میں؟ میں اپنی اکائی کو توڑوں؟ تجھے دُوسرا مان لوں میں؟ فضا میں جو تتلی ہے رقصاں اُسے اپسرا مان لوں میں تری جستجو چھوڑ دوں کیا؟ تُجھے ماورا مان لوں میں؟ ستاروں سے خالی فلک کو ستاروں بھرا مان لوں میں؟ یہ سُوکھا ہوا زرد پتّا اسے کیوں ہَرا مان لوں میں؟ جو ابلیس کہتا ہے مجھ سے بتا، داورا ، مان لوں میں؟

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ گماں یہ نہ کیجو، بڑا وقت ہے

گماں یہ نہ کیجو، بڑا وقت ہے کہ پھٹتا ہوا چیتھڑا وقت ہے کبھی مان لیتا تھا باتیں مِری اور اب اپنی ضِد پر اَڑا وقت ہے یکایک ہی اُس کی گھڑی رُک گئی جو یہ کہہ رہا تھا، بڑا وقت ہے ! میں لاوقت ہوں اور مشکل میں ہوں مِرے راستے میں پڑا وقت ہے کہیں ٹوٹ جانا تو ہے لازمی کہ دریا میں کچا گھڑا وقت ہے کوئی وقت بھی اتنا اچھا نہ تھا مگر یہ بہت ہی کڑا وقت ہے مری عمر کچھ اِتنی کم بھی نہیں…

Read More