نسیمِ سحر ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

نعتؐ ہے کیسا معجزہ اسمِ نبیؐ کا! کہ گھر روشن ہؤا ہے مدحتی کا درِ آقاؐ پہ میری حاضری کا عجب لمحہ تھا وہ خوش قسمتی کا ہوئی مجھ پر خُدا کی مہربانی کہ اُس نے کر دیا مجھ کو نبیؐ کا مدینے کی طرف جانا ہے مُجھ کو ’’تعاقب کر رہا ہوں روشنی کا‘‘ تسلسل اب بھی ہے کون و مکاں میں وہی غارِ حرا کی روشنی کا مِرے آقاؐ، بہت بھٹکا ہؤا ہوں مگر مَیں ہوں سدا سے آپؐ ہی کا ! بڑا ویران ہوتا جا رہا ہوں…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ کسی عشق میں مبتلا آدمی ہوں

کسی عشق میں مبتلا آدمی ہوں تو مطلب یہ ہے، لادوا آدمی ہوں زمیں نے کوئی قدر میری نہیں کی کہ میں آسماں سے گرا آدمی ہوں گنہ گار لوگوں نے دی ہے گواہی کہ میں تو بڑا پارسا آدمی ہوں یہ افواہ اُس بے وفا نے اڑائی کہ میں تو بڑا بے وفا آدمی ہوں پرانے زمانے سے آیا ہوں، لیکن حقیقت یہی ہے، نیا آدمی ہوں میں دیکھ اور سن بھی رہا ہوں سبھی کچھ میں سویا نہیں، جاگتا آدمی ہوں بظاہر تو لگتا نہیں ہوں حسینی مگر…

Read More