لے کے آئی صبا مدینے سے نور کا اک دیا مدینے سے مہک آئی ہے پھر مدینے کی کوئی آیا ہے کیا مدینے سے؟ چادرِ گمرہی میں لپٹا ہوا ہو گیا پارسا مدینے سے جان آنکھوں میں سب سمٹ آئی جب ہوئے ہم جُدا مدینے سے ہو رہی ہے جو نور کی بارش آئی ہے یہ گھٹا مدینے سے مل گئے فاطمہؓ ، حسینؓ و حسنؓ اور مشکل کشا مدینے سے پہنچی بابِ قبول تک فوراً جو بھی مانگی دعا مدینے سے جیسے گل سے نکلتی ہو خوشبو یوں ہوئے…
Read MoreTag: نعت رسول مقبول
فکرِ نعت صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خالد علیم
فکرِ نعت ؐ دانائیاں تمام ہوئیں جب جہان سے اُترا نبیؐ کا نطقِ جمیل آسمان سے اِنساں کو دے گیا وہ عجب جاں گدازیاں جو لفظ بھی اَدا ہوا اُن ؐ کی زبان سے جیسے مرے حضورؐ نے کیں پاسبانیاں ممکن ہوئیں نہ اور کسی پاسبان سے سچ ہے، خدا کے بعد مقامات میں عظیم کوئی نہیں ہے میرے پیمبرؐ کی شان سے مدحت کی شاہراہ پہ کیسے رواں ہو فکر موضوع یہ بلند ہے میرے بیان سے لیکن یہ فکر ِ نعت کا ہے معجزہ کہ میں آیا یقیں…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی
جادۂ عشق میں تابندہ علم تیرے ہیں کیا بتائیں ہمیں کیا نقشِ قدم تیرےؐ ہیں دوسرا کون ہے اس شان کا ممدوح کوئی وصف جیسے سرِ قرطاس و قلم تیرےؐ ہیں اک تریؐ دُھن ہے ہمارے لیے آہنگِ حیات شوق سینے میں بہم آنکھ میں نم تیرےؐ ہیں دل کسی موسم و ماحول کا محتاج نہیں ہوں کسی حال میں بھی ہم ہمہ دم تیرےؐ ہیں کیا مجال آنکھ اٹھے اپنی کسی اور طرف آخری سانس تلک تیری قسم تیرےؐ ہیں یاد رکھتی ہے تریؐ کیفِ دگر میں ان کو…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ محمد انیس انصاری
کُھل جائے گی ہر اک پہ حقیقت حضورؐ کی محشر میں دیکھیے گا حکومت حضورؐ کی زندہ ہے ، اور زندہ رہے گا اَبد تلک جس دل میں بَس گئی ہے محبت حضورؐ کی ایماں اُسی کا اکمل و کامل ہے صاحبو! جس دل میں جاگزین ہے اُلفت حضورؐ کی ہم جی رہے ہیں رحمتِ عالم کی چھاؤں میں صَد مرحبا! سَروں پہ ہے رحمت حضورؐ کی ربِّ غفور ! میری تہی دامنی نہ دیکھ فردِ عمل میں لایا ہوں نسبت حضورؐ کی جانِ انیس! حضرتِ حسانؓ ہوں جہاں کیسے…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ خاور اعجاز
نعتؐ آنکھ سے مَیں نے لگایا جب کبھی موئے رسولؐ میرے اطراف و جوانب پھیلی خوشبوئے رسولؐ جو کہا اور جو کِیا مرضیِ رب کے ساتھ تھا خوئے حق ہر دَم رہی ہے شاملِ خوئے رسولؐ حشر میں ہم سے گنہ گاروں کی بخشش ہو گئی ایک لحظہ کو ہُوا جب اِس طرف روئے رسولؐ کاخِ دُنیا کیا ہماری حیثیت پہچانتا ہم نبیؐ کی خاکِ پا ، ہم ذرّۂ کوئے رسولؐ کچھ زمینِ شوق ہی احسان مند اُنؐ کی نہیں شانۂ افلاک تک پھیلے ہیں گیسوئے رسولؐ
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ محمد یٰسین قمر
نعتؐ خوب ہے کھلی قسمت بے ثبات لفظوں کی ڈھل گئی درودوں میں صوتیات لفظوں کی اُن ؐ کے علم و حکمت کی اک گرہ نہ کھل پائے ہو اگرچہ دامن میں کائنات لفظوں کی ذکر جب بھی ہوتا ہے حسنِ ماہِ طیبہ کا نور بیز ہوتی ہیں شش جہات لفظوں کی معجزہ نظر آئے لفظ لفظ آقاؐ کا چھیڑتے ہیں اہلِ فن جب بھی بات لفظوں کی بارگاہِ مدحت ہے اور میں فرومایہ کاش! کچھ سمجھ پاؤں رمزیات لفظوں کی یہ تو سوز ہے دل کا، جاں بھی ہے…
Read Moreنعتؐ ….نسیمِ سحر
وہؐ سُن کے عِشق میں ڈوبی سطُور، خوش ہوں گے غلام سے مرے آقا حضورؐ خوش ہوں گے بُلاوا آیا جو عُشّاق کو مدینے سے بحور و دشت بھی کر کے عبور خوش ہوں گے خدا کرے یہ مرا خواب سچا ثابت ہو کہ میری نعت سنیں گے حضورؐ، خوش ہوں گے اُڑان میں جو کریں گے طوافِ گُنبدِ سبز تو خوب چہکیں گے اُڑتے طیور، خوش ہوں گے ! پسینہ اُن ؐ کا جو پھیلائے گا مہک اپنی تو ہار مان کے عُود و بخُور خوش ہوں گے مدینے…
Read Moreنعتِ رسولِ مقبولﷺ … ناصر زیدی
نعتِ رسولِ مقبولﷺ نہ مال و زر کی، نہ جاہ و حشم کی خوشبو تھی سوادِ قلب و نظر میں حرم کی خوشبو تھی عجب نشہ تھا کہ خود پر بھی اختیار نہ تھا مشامِ جاں میں وہ جود و کرم کی خوشبو تھی قریب روضۂ اقدس کی جالیاں تھیں مرے عقیدتوں میں بسی چشمِ نم کی خوشبو تھی کِھلا ہُوا تھا چمن ہر طرف مرادوں کا حضورؐ آپ کے ہی دم قدم کی خوشبو تھی جب آپ آئے تو ایمان وہ بھی لے آئے وہ جن کے ذہن میں…
Read Moreآپؐ کی مدحت ۔۔۔ سمیع نوید
آپؐ کی مدحت گنبدِ خضرا صبح کی ساعت اللّہ اکبر آپ کی الفت، باعثِ رحمت اللّہ اکبر نعتِ پاک میں سارے لفظ ہیں طیّب طیّب روشن روشن شمعِ رسالت اللّہ اکبر آپ کے اذن سے لفظوں کو تقدیس ملی ہے ورنہ کس میں اتنی طاقت؟ اللّہ اکبر میرے نبی کا رستہ سب سے روشن رستہ ایک شریعت ایک محبت اللّہ اکبر میرے نبی کی باتیں سب سے اچھی باتیں اوّل حرمت، آخر حرمت اللّہ اکبر صلِ علیٰ کی ساعت آئی، سبحان اللہ! آپ کی مدحت، آپ سے نسبت اللّہ اکبر
Read More