صبا اکبر آبادی

صبا سے جب کبھی پوچھا کہ نام کیا ہے ترا کہا صبا نے غلامِ محمدِ عربی

Read More

صبا اکبر آبادی

آدمی پہلے تھے لیکن آدمیت سے الگ آدمی کو درحقیقت آدمی اُس نے کیا

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد رضا خان بریلوی

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے گر ان کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے مچلا ہے کہ رحمت نے امید بندھائی ہے کیا بات تری مجرم کیا بات بنائی ہے سب نے صفِ محشر میں للکار دیا ہم کو اے بے کسوں کے آقا اب تیری دہائی ہے یوں تو سب انھی کا ہے پر دل کی اگر پوچھو یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص ان کی کمائی ہے گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گرے مولیٰ رو رو کے شفاعت کی تمہید…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد رضا خان بریلوی

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے مدینے کے خطے خدا تجھ کو رکھے غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ مرے چشمِ عالم سے چھپ جانے والے میں مجرم ہوں آقا مجھے ساتھ لے لو کہ رستے میں ہیں جابجا تھانے والے حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا ارے سر کا موقع ہے او جانے والے رہے گا یونہی ان…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد رضا خان بریلوی

اٹھا دو پردہ دکھا دو جلوہ کہ نور باری حجاب میں ہے زمانہ تاریک ہو رہا ہے کہ مہر کب سے نقاب میں ہے انھی کی بو مایۂ سمن ہے انھی کا جلوہ چمن چمن ہے انھی سے گلشن مہک رہے ہیں انھی کی رنگت گلاب میں ہے وہ گل ہیں لب ہائے نازک ان کے ہزاروں جھڑتے ہیں پھول ان سے گلاب گلشن میں دیکھے بلبل یہ دیکھ گلشن گلاب میں ہے کھڑے ہیں منکر نکیر سر پر نہ کوئی حامی نہ کوئی یاور بتا دو آ کر مرے…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عقیل رحمانی

لے کے آئی صبا مدینے سے نور کا اک دیا مدینے سے مہک آئی ہے پھر مدینے کی کوئی آیا ہے کیا مدینے سے؟ چادرِ گمرہی میں لپٹا ہوا ہو گیا پارسا مدینے سے جان آنکھوں میں سب سمٹ آئی جب ہوئے ہم جُدا مدینے سے ہو رہی ہے جو نور کی بارش آئی ہے یہ گھٹا مدینے سے مل گئے فاطمہؓ ، حسینؓ و حسنؓ اور مشکل کشا مدینے سے پہنچی بابِ قبول تک فوراً جو بھی مانگی دعا مدینے سے جیسے گل سے نکلتی ہو خوشبو یوں ہوئے…

Read More

فکرِ  نعت صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خالد علیم

فکرِ  نعت ؐ دانائیاں تمام ہوئیں جب جہان سے اُترا نبیؐ کا نطقِ جمیل آسمان سے اِنساں کو دے گیا وہ عجب جاں گدازیاں جو لفظ بھی اَدا ہوا اُن ؐ کی زبان سے جیسے مرے حضورؐ نے کیں پاسبانیاں ممکن ہوئیں نہ اور کسی پاسبان سے سچ ہے، خدا کے بعد مقامات میں عظیم کوئی نہیں ہے میرے پیمبرؐ کی شان سے مدحت کی شاہراہ پہ کیسے رواں ہو فکر موضوع یہ بلند ہے میرے بیان سے لیکن یہ فکر ِ نعت کا ہے معجزہ کہ میں آیا یقیں…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نبیل احمد نبیل

اُنؐ کے ہی لُطف و کرم سے، رہنمائی سے ہوا یہ جہاں روشن جمالِ مصطفائی سے ہوا کُھلتے کُھلتے کُھل گیا مجھ پر درِ خُلدِ بریں معجزہ یہ آپؐ کی مدحت سرائی سے ہوا مجھ فقیرِ رہ گُزر کو ہیچ ہیں تخت و کُلاہ یہ کرم اؐن کا ہے اور اْن کی گدائی سے ہوا اُنؐ کی رحمت جوش میں آ کر مدد کو آ گئی کام مجھ سے بے نوا کا بے نوائی سے ہوا اُن کی رحمت نے سنوارے میرے دُنیا اور دِیں دوجہانوں میں بَھلا ان کی…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی

مدح کی مشکلوں سے ڈرتے ہیں لفظ اپنی حدوں سے ڈرتے ہیں اے شہِ ثَورؐ ! تیرے دیوانے کب جہاں کے ڈروں سے ڈرتے ہیں حوصلہ بس حِرا سے ملتا ہے جب بھی تنہائیوں سے ڈرتے ہیں تیری دُھن میں سلجھتی جاتی ہیں ہم کہ جن الجھنوں سے ڈرتے ہیں اہلِ باطل کہ کج کلاہِ حرم سب ترےؐ عاشقوں سے ڈرتے ہیں کیسے کیسے شہانِ جاہ و جلال تیرےؐ خستہ تنوں سے ڈرتے ہیں معجزہ ہے کہ اب بھی، شب زادے تیرےؐ روشن دنوں سے ڈرتے ہیں ہم ترےؐ اور…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عبدالرئوف زین

میں دلوں سے تھا سب کے نکالا ہوا ان کی نسبت ملی تو میں اعلیٰ ہوا قرب معراج کی شب ملا آپ کو وصل کا معجزہ تھا ، نرالا ہوا آپ سارے مبارک مجھے دیجیے نعت گوئی مرا اب حوالہ ہوا یہ زمانہ بھٹکتا اندھیروں میں تھا ’’آپ آئے جہاں میں اُجالا ہوا‘‘ آپ کا نام ہی عین دینِ خدا آپ سے دین کا بول بالا ہوا نعتِ خیرالبشر جب کہی شوق سے اوج پر بخت کا پھر ہمالہ ہوا زین کو جب نبی کی محبت ملی زندگی کا مکمل…

Read More