ہم عاشقانِ آلِ محمد ہیں اے صبا زندہ رہیں گے نام ہمارے فنا کے بعد
Read MoreTag: اسلامی شاعری
صبا اکبر آبادی
جان دیں گے ہم تو پڑھ پڑھ کے درود موت چاہے جتنی ہیبت ناک ہو
Read Moreصبا اکبر آبادی
صبا سے جب کبھی پوچھا کہ نام کیا ہے ترا کہا صبا نے غلامِ محمدِ عربی
Read Moreصبا اکبر آبادی
آدمی پہلے تھے لیکن آدمیت سے الگ آدمی کو درحقیقت آدمی اُس نے کیا
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد رضا خان بریلوی
سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے گر ان کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے مچلا ہے کہ رحمت نے امید بندھائی ہے کیا بات تری مجرم کیا بات بنائی ہے سب نے صفِ محشر میں للکار دیا ہم کو اے بے کسوں کے آقا اب تیری دہائی ہے یوں تو سب انھی کا ہے پر دل کی اگر پوچھو یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص ان کی کمائی ہے گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گرے مولیٰ رو رو کے شفاعت کی تمہید…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد رضا خان بریلوی
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے مدینے کے خطے خدا تجھ کو رکھے غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ مرے چشمِ عالم سے چھپ جانے والے میں مجرم ہوں آقا مجھے ساتھ لے لو کہ رستے میں ہیں جابجا تھانے والے حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا ارے سر کا موقع ہے او جانے والے رہے گا یونہی ان…
Read Moreمولانا محمد علی جوہر ۔۔۔ سلام
بیتاب کر رہی ہے تمنّائے کربلا یاد آ رہا ہے بادیہ پیمائے کربلا ہے مقتلِ حسین میں اب تک وہی بہار ہیں کس قدر شگفتہ یہ گلہائے کربلا روزِ ازل سے ہے یہی اک مقصدِ حیات جائے گا سر کے ساتھ، ہے سودائے کربلا جو رازِ کیمیا ہے نہاں خاک میں اُسے سمجھا ہے خوب ناصیہ فرسائے کربلا مطلب فرات سے ہے نہ آبِ حیات سے ہوں تشنۂ شہادت و شیدائے کربلا جوہر مسیح و خضر کو ملتی نہیں یہ چیز اور یوں نصیب سے تجھے مل جائے کربلا
Read More