کس نرگن کے گن ہیں ، مٹی ، آگ ، ہوا، پانی کس کے اُفق کا چاند ہیں آقا ، یار ہیں کن کے چار
Read MoreMonth: 2023 مئی
اعجاز رضوی ۔۔۔ 23 مارچ کے حوالے سے (وطن کے لیے)
اے وطن! اے محبت بھری سر زمیں! تیرے جیسا کوئی اور خطہ نہیں تیری چوکھٹ پہ رکھی ہے ہم نے جبیں اے وطن! اے محبت بھری سر زمیں! میری سانسیں بندھی ہیں ہوا سے تری تیری مسکان میرے لبوں کی ہنسی تیرے دامن میں ہر شے، نہیں کچھ کمی اے وطن! اے محبت بھری سر زمیں! تیرے باغوں میں خوشبو کے انبار ہیں تیری گلیوں میں رونق کے بازار ہیں ناز کرتی ہے تجھ پر مری زندگی اے وطن! اے محبت بھری سر زمیں! اے وطن! اے محبت بھری سر…
Read Moreجذب عالمپوری
ابھی لفظ ایسا بنا ہی نہیں ہے جو میرے فسانے کا عنوان ہو گا
Read Moreالطاف حسین حالی
تم کو ہزار شرم سہی، مجھ کو لاکھ ضبط اُلفت وہ راز ہے جو چھپایا نہ جائے گا
Read Moreامیر مینائی
قریب ہے یارو روزِ محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر جو چُپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
Read Moreداغ دہلوی
لطف آرام کا نہیں ملتا آدمی کام کا نہیں ملتا
Read Moreچکبست لکھنوی
زباں سے جوشِ قومی دل میں پیدا ہو نہیں سکتا ابلنے سے کنواں وسعت میں دریا ہو نہیں سکتا
Read Moreابراہیم ذوق
قسمت ہی سے لاچار ہوں، اے ذوق! وگرنہ سب فن میں ہوں طاق ، مجھے کیا نہیں آتا
Read Moreرخشندہ نوید ۔۔۔ دو غزلیں
زمانے کا غلط انداز کیوں ہے یہاں ہر شخص دھوکے باز کیوں ہے کسی نے کیا مجھے پھر سے پکارا ترے جیسی کوئی آواز کیوں ہے میں روزانہ بہت جلدی سے سوئی سہانا خواب جانے شاذ کیوں ہے محبت کیا سپردِ خاک کر دوں؟ بھٹکتی روح بے پرواز کیوں ہے نہ رکھنا آیا جب دل ہی کسی کا تو پھر اس افسری پہ ناز کیوں ہے کئی برسوں سے یکباری نہ پوچھا کوئی تم سے بھلا ناراض کیوں ہے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیسی سرسوں کے مانند پھر سے پیلی ہوئی تو…
Read Moreخالد احمد
کیا خبر گاؤں کا ہر گھر ترے گھر جیسا ہو یہی باتیں کبھی چوپال میں کر دیکھیں گے
Read More