عظمی جون ۔۔۔ خواب کی حدوں تک تو شادمان میں بھی ہوں، شادمان تم بھی ہو

خواب کی حدوں تک تو شادمان میں بھی ہوں، شادمان تم بھی ہو ہاں مگر حقیقت میں بے امان میں بھی ہوں، بے امان تم بھی ہو ہم نے کب یہ سوچا تھا، عِشق کی مَسافت میں یہ گھڑی بھی آنی ہے آخری وِچھوڑے پر بدگمان میں بھی ہوں، بدگمان تم بھی ہو دَشت کی مَسافت میں،  دُھوپ کی تَمازت میں, کون کس کا سایا ہے؟ اپنے اپنے حصّے کا سائبان میں بھی ہوں، سائبان تم بھی ہو طنزیہ سے لہجے ہیں، کاٹ دار جملے ہیں، گفتگو میں تلخی ہے…

Read More

عظمی جون ۔۔۔ امن عشائیہ

امن عشائیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیسیوں ممالک کے اَمن کے سفیروں کا اِجتماع تھا کل شب جس میں امنِ عالم کی حالتِ دِگرگُوں پر سوچ میں تھے غَلطاں سب قیمتی دماغوں کے مشورے سے دنیا میں اَمن کی بحالی کا حل نکل ہی آیا تھا مُتّفِق تھے جس سے سب مسئلے کے اس حل پر مطمئن تھے سب کے سب اور یہ سنا ہے کہ رات کو ڈنر میں جو مختلف غذائیں تھیں ان میں اک خصوصی ڈش روسٹ فاختائیں تھیں

Read More

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم … عظمی جون

ذکر ہے خیرالوریٰ کا روشنی ہی روشنی میرے آقا کا ہے جلوہ روشنی ہی روشنی آپؐ کی آمد سے پہلے ظُلمتیں ہی ظُلمتیں آپؐ کا دُنیا مں آنا روشنی ہی روشنی آپؐ حسنِ لَم یَزل ہیں، مِدحتِ نورِ خدا آپؐ کا پیکر سراپا روشنی ہی روشنی اُس میں ہے اللہ کا گھر، اِس میں روضہ آپؐ کا ایک مکّہ، ایک طیبہ، روشنی ہی روشنی آفتاب و ماہتاب و کہکشاں اپنی جگہ تھا مُحمّد کا ستارہ روشنی ہی روشنی جس گھڑی نعتِ نبیؐ لکھنے لگا، ایسا لگا گھر مِرا سارے کا…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ صغیر احمد صغیر

جس پہ سرکار کی سیرت کا اثر ہوجائے مرحبا آپ کا منظورِ نظر ہو جائے جس پہ آقا کی فقط ایک نظر ہو جائے چاہیے جیسا خدا کو وہ بشر ہو جائے ان کی دہلیز پہ ادنیٰ سا سوالی بن کر جو بھی فریاد کروں مصرعِ تر ہو جائے مرے شاہا، مجھے مدحت کا شرف ایسا دے میں ثنا خوانی کروں اور امر ہو جائے اے خدا جب ترے دربار کی جانب آؤں آپ کا ذکر مرا زادِ سفر ہو جائے کاش ایسا ہو کہ کملی میں چھپا لیں آقا…

Read More

صغیر احمد صغیر … ہر اک کو اپنی کمائی پلٹ کے آتی ہے

ہر اک کو اپنی کمائی پلٹ کے آتی ہے بھلائی ہو کہ برائی پلٹ کے آتی ہے جو بات کی تھی کسی پر وہ اب سنو بھی سہی کہا نہ تھا کہ یہ بھائی! پلٹ کے آتی ہے میں اس کے عکس کو دیوار پر لگاؤں ذرا؟ دکھاؤں؟ کیسے خدائی پلٹ کے آتی ہے؟ حسین ہونٹوں کی تعریف جب بھی کرتے ہیں ادھر سے تلخ نوائی پلٹ کے آتی ہے صغیر دل ہے کہ خالی مکان ہے کوئی کہ آہ بن کے دہائی، پلٹ کے آتی ہے

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل گوہر

تُو اعلٰی و ارفع ہے تُو محبوب ہے رب کا ہو سکتا ہے ہر شخص کہاں تیرے نسب کا ہر سمت چمکتے ہیں ترے نام کے جگنو جنگل بھرا رہتا ہے اجالوں سے یوں شب کا تُو ہی مجھے کملی میں چھپا لیتا ہے ورنہ میرا تو کوئی کام بھی ہوتا نہیں ڈھب کا لگتا ہے یہاں سے بھی تجھے دیکھ سکوں گا سُرمہ ہے مری آنکھ میں اب خاکِ عرب کا اب نعت کی صورت ترا اظہار کیا ہے ورنہ تو مری سوچ مرے دل میں تھا کب کا

Read More