نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل گوہر

تُو اعلٰی و ارفع ہے تُو محبوب ہے رب کا ہو سکتا ہے ہر شخص کہاں تیرے نسب کا ہر سمت چمکتے ہیں ترے نام کے جگنو جنگل بھرا رہتا ہے اجالوں سے یوں شب کا تُو ہی مجھے کملی میں چھپا لیتا ہے ورنہ میرا تو کوئی کام بھی ہوتا نہیں ڈھب کا لگتا ہے یہاں سے بھی تجھے دیکھ سکوں گا سُرمہ ہے مری آنکھ میں اب خاکِ عرب کا اب نعت کی صورت ترا اظہار کیا ہے ورنہ تو مری سوچ مرے دل میں تھا کب کا

Read More

افضل گوہر … جب تجھ سا اِس جہاں میں نہیں اور کوئی تھا

جب تجھ سا اِس جہاں میں نہیں اور کوئی تھا پھر کیسے مان لوں کہ حسیں اور کوئی تھا مٹی سے میں تو پھوٹ پڑا پیڑ کی طرح جو ہو گیا ہے رزقِ زمیں اور کوئی تھا بس خال و خد ہی بدلے گئے ہیں وگرنہ دوست کچھ دیر پہلے مجھ سا یہیں اور کوئی تھا وہ جس سے آئنے میں لڑائی ہوئی مری اندر کا آدمی تو نہیں اور کوئی تھا تُو نے مجھے لباس سے سمجھا ہے مطمئن بے چین مجھ میں اپنے تئیں اور کوئی تھا

Read More

افضل گوہر … نظم

نظم۔۔۔۔۔وصل کے جلتے دِیوں کی آنکھ میں اتری گلابی روشنیرات کی میلی سیاہی میں پڑی لمبی دراڑباہمی لذت بھری سرگوشیاںاور پھر خاموشیاںمطمئن ہوتے شکن آلود جسمانتہائی انبساطرفتہ رفتہ صبح کی پہلی کرن نے جاگ کر انگڑائی لیتیرگی نے دیکھنے کو روشنی کی آنکھ سے بینائی لیپیڑ پر بیٹھے پرندوں کی نگاہیں صحن پر مرکوز تھیںدانہ دانہ اُس کی زلفوں سے وفا کا باجرہ گرنے لگاوہ نہا کر آئی تو اتنی نشیلی ہو گئیبارشوں سے دن کی ساری دھوپ گیلی ہو گئی

Read More