نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل گوہر

تُو اعلٰی و ارفع ہے تُو محبوب ہے رب کا ہو سکتا ہے ہر شخص کہاں تیرے نسب کا ہر سمت چمکتے ہیں ترے نام کے جگنو جنگل بھرا رہتا ہے اجالوں سے یوں شب کا تُو ہی مجھے کملی میں چھپا لیتا ہے ورنہ میرا تو کوئی کام بھی ہوتا نہیں ڈھب کا لگتا ہے یہاں سے بھی تجھے دیکھ سکوں گا سُرمہ ہے مری آنکھ میں اب خاکِ عرب کا اب نعت کی صورت ترا اظہار کیا ہے ورنہ تو مری سوچ مرے دل میں تھا کب کا

Read More