ﺳﺐ ﻧﮯ پوچھا، ﺧﺰﺍﮞ ﮐﯿﺎ ہوتی ہے؟ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺜﺎﻝ ﺩﯼ ہوتی ﭘُﻮﭼﮭﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﺪﻟﺘﮯ ہیں ﮐﯿﺴﮯ؟ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺜﺎﻝ ﺩﯼ ہوﺗﯽ ﭘُﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺴﮯ ﮔﻬﭩﺎ ﺑﺮﺳﺘﯽ ہے؟ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ہوﺗﯽ ﭘُﻮﭼﮭﺎ ﺭُﮎ ﺭُﮎ ﮐﮯ ﮐﻮﻥ ﭼﻠﺘﺎ ہے؟ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻣﺜﺎﻝ ﺩﯼ ہوﺗﯽ ﮐﺎﺵ ! ﺳﺐ ﮐچھ نہ یوں ہوا ہوتا ﺑﺎﺕ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﻟﯽ ہوﺗﯽ!
Read MoreMonth: 2019 اگست
غلام حسین ساجد
صبح تک جن سے بہت بے زار ہو جاتا ہوں مَیں شام ہوتے ہی انھیں گلیوں میں کھو جاتا ہوں مَیں
Read Moreصابر ظفر
کلام کرتا ہوا، راستہ بناتا ہُوا گزر رہا ہوں میں اپنی فضا بناتا ہُوا مجھے نہ ڈھانپ سکی عُمر بھر کی بخیہ گری برہنہ رہ گیا میں تو قبَا بناتا ہُوا یہی بہار ہے میری کہ میں گزرتا ہوں ہر ایک خشک شجر کو ہرا بناتا ہُوا ہر ایک شاخ بدستور لہلہاتی رہی پرندہ سُوکھ گیا گھونسلا بناتا ہُوا اب اور کیا ہو ظفر انتہا مشقت کی شکستہ ہو گیا میں آئنہ بناتا ہُوا
Read Moreغلام حسین ساجد
رات اک لہر رُکی پانی میں صبح دم گھاس اُگی پانی میں پھر بڑھی آس کی لَو آنکھوں میں پھر وہی آگ لگی پانی میں خواب میں آج اُسے دیکھیں گے چاند اُترے گا ابھی پانی میں جھیل میں شام نے رکھا ہے قدم گویا اُتری ہے پری پانی میں پہلے خود برف بنا تھا پانی پھر وہی برف ڈھلی پانی میں ہر طرف ایک گھنا بادل تھا رات وہ بات نہ تھی پانی میں ایک تارا ہے نظر میں ساجد ایک قندیل جلی پانی میں
Read Moreادا جعفری
ہونٹوں پہ کبھی اُن کے مرا نام ہی آئے آئے تو سہی، بر سرِ الزام ہی آئے حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دل گیر ہیں غنچے خوشبو کی زبانی ترا پیغام ہی آئے لمحاتِ مسرت ہیں تصوّر سے گریزاں یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے تاروں سے سجالیں گے رہِ شہرِ تمنّا مقدور نہیں صبح ، چلو شام ہی آئے کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے جس رہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کوئے تمنّا…
Read Moreیہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابنِِ انشاء
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا انشاؔ جی سودائی ہیں ہیں لاکھوں روگ زمانے میں، کیوں عشق ہے رُسوا بے چارا ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی انسان کو رکھتیں دکھیارا ہاں بے کل بے کل رہتا ہے ہو پیت میں جس نے جی ہارا پر شام سے لے کر صبح تلک یوں کون پھرے گا آوارہ یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو، کیا انشاؔ جی سودائی…
Read Moreشاہ مبارک آبرو
دُور خاموش بیٹھا رہتا ہوں اس طرح حال دل کا کہتا ہوں
Read Moreامام بخش ناسخ
وہ نہیں بھولتا، جہاں جاؤں ہائے! میں کیا کروں، کہاں جاؤں
Read Moreسیف الدین سیف
راہ آسان ہو گئی ہو گی جان پہچان ہو گئی ہو گی موت سے تیرے درد مندوں کی مشکل آسان ہو گئی ہو گی پھر پلٹ کر نگہ نہیں آئی تجھ پہ قربان ہو گئی ہو گی تیری زلفوں کو چھیڑتی تھی صبا خود پریشان ہو گئی ہو گی اُن سے بھی چھین لو گے یاد اپنی جن کا ایمان ہو گئی ہو گی دل کی تسکین پوچھتے ہیں آپ ہاں، مری جان! ہو گئی ہو گی مرنے والوں پہ سیف حیرت کیوں موت آسان ہو گئی ہو گی
Read Moreکہاں گئی ہو! ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر وزیر آغا
کہاں گئی ہو؟ فلک کے اُس پار جا بسی ہو؟ زمیں کی گہری گپھا کے اندر اتر گئی ہو کہاں گئی ہو؟ تمھارے ہونے سے دل جواں رہ گزر رواں تھی گلاب چہروں سے ساری بستی مہک اُٹھی تھی خوشی، مکانوں کے ساغروں سے چھلک پڑی تھی تمھارے جانے کے بعد اب کچھ رہا نہیں ہے اُداس شاخوں میں اک بھی بھیگی صدا نہیں ہے ہوا سے خوشبو زمیں سے برکھا خفا کھڑی ہے! کہاں گئی ہو؟ رسیلی، میٹھی، گداز ۔۔۔۔ گھی میں گُندھی رُتو تم کہاں گئی ہو؟؟
Read More