داغ دہلوی

مانندِ گل ہیں‌ میرے جگر میں‌ چراغِ داغ پروانے دیکھتے ہیں تماشائے باغِ داغ مرگِ عدو سے آپ کے دل میں چھپا نہ ہو میرے جگر میں اب نہیں ملتا سراغِ داغ دل میں قمر کے جب سے ملی ہے اسے جگہ اس دن سے ہو گیا ہے فلک پر دماغِ داغ تاریکی لحد سے نہیں دل جلے کو خوف روشن رہے گا تا بہ قیامت چراغِ داغ مولا نے اپنے فضل و کرم سے بچا لیا رہتا وگرنہ ایک زمانے کو داغِ داغ

Read More

اس کا دل تو اچھا دل تھا

ایک ہے ایسی لڑکی جس سے تم نے ہنس کر بات نہ کی کبھی نہ دیکھا اس کی آنکھوں میں چمکے کیسے موتی  کبھی نہ سوچا تم سے ایسی باتیں وہ کیوں کہتی ہے  کبھی نہ سمجھا ملتے ہو تو گھبرائی کیوں رہتی ہے  کیسے اس رخسار کی رنگت سرسوں جیسی زرد ہوئی  جب تک ملی نہیں تھی تم سے وہ ایسی تنہا تو نہ تھی  مل کر آنکھ بہانے سے وہ کب تک آنسو روکے گی  اس کے ہونٹوں کی لرزش بھی تم نے کبھی نہیں دیکھی  کیوں ایسی…

Read More

آفتاب اقبال شمیم

عشق میں یہ مجبوری تو ہو جاتی ہے دنیا غیر ضروری تو ہو جاتی ہے

Read More

شکیب جلالی

  خزاں کے چاند نے پوچھا یہ جھک کے کھڑکی میں کبھی چراغ بھی چلتا ہے اس حویلی میں یہ آدمی ہیں کہ سائے ہیں آدمیت کے گزر ہوا ہے مرا کس اجاڑ بستی میں جھکی چٹان، پھسلتی گرفت، جھولتا جسم میں اب گرا ہی گرا تنگ و تار گھاٹی میں زمانے بھر سے نرالی ہے آپ کی منطق ندی کو پار کیا کس نے اُلٹی کشتی میں جلائے کیوں اگر اتنے ہی قیمتی تھے خطوط کریدتے ہو عبث راکھ اب انگیٹھی میں عجب نہیں جو اُگیں یاں درخت پانی…

Read More

میرے بیٹے!….. عابد سیال

میرے بیٹے! دیر ذرا کر دی آنے میں ہم دو پنچھی تنہائی کی شاخ پہ بیٹھے تیری باتیں کرتے تھے دیر ذرا کر دی آنے میں آدھی سے کچھ اوپر گزری آگے ہے ڈھلوان میرے بیٹے! صحن میں آ آ، اِک دوجے کے پیچھے بھاگیں وقت کے پہیے کو چکر دیں چلیں کچھ ایسی چال ایک اک لمحے کے اندر جئیں ہزاروں سال

Read More

حامد یزدانی

روشنی تیری تھی جس نے رنگ سے چھانا مجھے ورنہ کب قوسِ قزح کے بس میں تھا پانا مجھے میں تلاوت کر رہا ہوں رحلِ نسیاں پر تمہیں تُم بھی تسبیحِ فراموشی پہ دہرانا مجھے عہدِ رفتہ کے شکستہ عکس کی تکرار ہوں تُم سمجھ بیٹھے ہو کوئی آئنہ خانہ مجھے کھولتا ہوں شب کی جب کھڑکی تو نیلے صحن میں چاند اک رکھا ہوا ملتا ہے ، روزانہ مجھے تیری کڑواہٹ ہوں حامدؔ اور تِرے لہجے میں ہوں اے مِرے شیریں سخن! تو ہی نہ پہچانا مجھے

Read More

مکڑی کا گھر….. علامہ طالب جوہری

مکڑی کا گھر( یعنی جالا) دنیا کا کمزور ترین اور بودا گھر ہے اُنگلی کی ہلکی جُنبش سے اُس کے تار و پود بکھر کر کھو جاتے ہیں بچوں کی ننھی پھونکوں سے اُڑ جاتا ہے اتنا بے توقیر ہے وہ چشمِ فلک نے یہ بھی دیکھا ہجرت کی شب غارِ ثور کے رحمت خیز دھانے پر دشمن اور نبی کے بیچ میں ایک سپر تھا دنیا کے ہر طاقت ور سے طاقت ور تھا

Read More