عماد اظہر کا شعری مجموعہ ’’ساتواں دن‘‘

نوید صادق ساتواں دن ’’ساتواں دن‘‘ عماد اظہر کا تازہ اور میری معلومات کے مطابق دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’وجود‘‘ میری نظر سے نہیں گزرا۔ سو میں ہرگز یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ’’ وجود‘‘ میں ان کی شاعری کس رخ، کس طور رواں رہی، تاہم ایک بات قیاس کے سہارے کہنا ممکن ہے اور وہ یہ کہ پہلی کتاب کا عنوان جس طرف اشارے دے رہا ہے، ان کے سہارے ’’ساتواں دن ‘ ‘ کو ’’وجود‘‘ کی ایکسٹینشن کہنا ممکن ہے۔’’کن‘‘، ’’سات…

Read More

شفیق آصف ۔۔۔ چھا گئی رات شام سے پہلے

چھا گئی رات شام سے پہلےکیا ہوئی مات شام سے پہلے اک ملاقات خواب میں ممکناک ملاقات شام سے پہلے کچھ مناجات رات کو ہوں گیکچھ مناجات شام سے پہلے مل گیا دن میں وہ ستارا نمابن گئی بات شام سے پہلے ڈھونڈتے ہیں دیے شفیق آصفکون تھا ساتھ شام سے پہلے

Read More

عابد سیال ۔۔۔ بنائے رنج فراہم تو ہے کہیں نہ کہیں

بنائے رنج فراہم تو ہے کہیں نہ کہیں نظر نہ آتا ہو، اک غم تو ہے کہیں نہ کہیں جو ہر خوشی کے کنارے بھگوئے رکھتا ہے نمک ملا ہوا اِک نم تو ہے کہیں نہ کہیں کرید اور ذرا ممکنت کی درزوں کو پکارتا ہے جو پیہم تو ہے کہیں نہ کہیں تو لاعلاج نہیں، نارسا ہے زخمِ وجود تجھے ملا نہیں، مرہم تو ہے کہیں نہ کہیں وہ جس کے آنے کی آہٹ ہے تیرے لہجے میں کوئی گریز کا موسم تو ہے کہیں نہ کہیں ہے ایک…

Read More

رحمان حفیظ ۔۔۔ کہیں مٹایا گیا تو کہیں بنایا گیا

کہیں مٹایا گیا تو کہیں بنایا گیا میں اُتنا یاد رہا جس قدر بھلایا گیا تری تلاش میں چھانی ہے کائنات تمام میں اپنی ذات کے اندر بھی کتنا آیا گیا کوئی زمیں نہیں نا سازگارِ عشق یہاں یہ پھول وہ ہے جو آنکھوں میں بھی کھلایا گیا بفیضِ پائے تخیل، بزورِ فکرِ رسا جہاں میں تھا ہی نہیں، اس جگہ بھی پایا گیا کچھ آفتاب صفت لفظ میری پشت پہ ہیں سو آنے والے دنوں میں بھی میرا سایہ گیا ہمارے لفظ سے معنی تلک جو حائل تھا نظر…

Read More

خالد علیم ۔۔۔ اِدھر اُدھر کی مثالوں میں ایک مَیں بھی سہی

اِدھر اُدھر کی مثالوں میں ایک مَیں بھی سہی ترے عجیب سوالوں میں ایک مَیں بھی سہی کشودہ کار بہ پیرایۂ جمال ہے کون خراب و خستہ مقالوں میں ایک مَیں بھی سہی بہت سے لوگ ہمیں چھوڑ کر روانہ ہوئے سو اتنے چھوڑنے والوں میں ایک مَیں بھی سہی لہو جگر کا ہے، آنکھوں سے بہنے والا ہے چلیں، چھلکتے پیالوں میں ایک مَیں بھی سہی کل اُس نگر میں تھا آزردگانِ دل کا ہجوم تو آج اُن کے حوالوں میں ایک مَیں بھی سہی خدا کا شکر کہ…

Read More