آؤ کریں یہ وعدہ سبھی، بھولنا نہیں اک دوسرے کو ہم نے کبھی، بھولنا نہیں ممکن ہے بھول جائے کبھی ایک عمر بعد بیکار کھپ رہا ہے ابھی ،بھولنا نہیں رکھ لینا لاج قبر میں ، میدانِ حشر میں اس امتی کو میرے نبی ، بھولنا نہیں اس معرکے میں ہم نے اٹھائے ہیں لاکھ زخم یہ معرکہ بھی ہم کو کبھی ، بھولنا نہیں رکھنا ہے یاد ، کلمۂ توحید لاالہ کہتے ہیں مجھ سے میرے نبی، بھولنا نہیں
Read MoreMonth: 2025 جنوری
خاور اعجاز ۔۔۔۔ کچھ تیر کے باعث ہے نہ تلوار کے باعث
کچھ تیر کے باعث ہے نہ تلوار کے باعث مَیں کٹ کے گِرا اپنی ہی گفتار کے باعث کوتاہ قدوں پر تو عنایت کی نظر ہے مجھ پر ہے ستم قامتِ دستار کے باعث سب کو مِلا چپ رہنے پہ انعام میں خلعت مَیں مارا گیا جرأتِ اظہار کے باعث کچھ طالعِ خوابیدہ سے شکوہ نہیں اُن کو جھگڑا ہے مِرے دیدۂ بیدار کے باعث کھینچی تھی جو رُخ موڑنے کے واسطے خاور سیلاب در آیا اُسی دیوار کے باعث
Read Moreعرفان صدیقی
عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا مرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے
Read Moreشارق جمال ناگپوری
ڈس نہ لے دیکھو کہیں دھوپ کا منظر مجھ کو تم نے بھیجا تو ہے بل کھاتی سڑک پر مجھ کو
Read Moreیوسف حسن
سنتے ہیں وہ آشیاں تھا اپنا جو قفس رہا ہے
Read Moreاقبال کوثر
بونے بھی سمجھنے لگے دستار پہن کر ان جیسا کوئی صاحبِ قامت ہی نہیں ہے
Read Moreشبیر شاہد
میرے بدن کی تنہا مشعل اور صحرا کی تیز ہوا
Read Moreاقبال کوثر
چپ چپ جلتے رہے ہیں جیسے قسمت ایک ہماری ہے میں اور دیا اکٹھے جاگے، مل کر رات گزاری ہے
Read Moreڈاکٹر شاہد اشرف
شاہد اشرف سامنا کیسے کروں جتنی آلودہ جبیں ہے ان دنوں
Read Moreغلام حسین ساجد
بھٹک کر آئی تھی کچھ دیر کو ادھر دنیا لپٹ گئی مرے دل سے کسی بلا کی طرح
Read More