نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش

نعتؐ

ایک مدت سے ہے دل میں آرزوئے مصطفیٰؐ
جان و دل سے ہے فزوں تر آبروئے مصطفیٰؐ

آپؐ کا فرمان ہے حکم شریعت بالیقیں
گویا ہے تفسیر قرآں گفتگوئے مصطفیٰؐ

میں تصور میں مدینہ دیکھتا ہوں رات دن
میری آنکھوں کا ہے سرمہ خاک کوئے مصطفیٰؐ

حال دل ان کو سناؤں گا بصد عجز و نیاز
مجھ کو قسمت نے کیا جب روبروئے مصطفیٰؐ

کس میں ہمت ہے جو آقاؐ کے مقابل آسکے
ہوگئے نابود دنیا سے عدوئے مصطفیٰؐ

آپؐ کے دیدار کو آنکھیں ترستی ہیں مری
خواب ہی میں دیکھ لوں میں کاش روئے مصطفیٰؐ

دشمنانِ دیں کو بھی دانش ہے اس کا اعتراف
سارے عالم سے جداگانہ تھی خوئے مصطفیٰؐ

Related posts

Leave a Comment