اعجاز دانش ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

نہیں تمنا ملے ساری کائنات مجھے حضورؐ چاہیے اک چشمِ التفات مجھے تمہاری چشمِ عنایت کی جستجو میں شہا کہاں کہاں لیے پھرتی ہے یہ حیات مجھے تمہاری بات ہی تحریر کرتا رہتا ہوں تمہاری بات ہی لگتی ہے اچھی بات مجھے تمہاری یاد کے سائے میں ہو رہی ہے بسر تمہاری رحمتیں رکھتی ہیں ساتھ ساتھ مجھے وہ جس زمین پہ قدسی اترتے رہتے ہیں اسی زمین پہ مل جائے ایک رات مجھے تمہارے ذکر کا غلبہ ہے میرے دل پہ حضورؐ غموں سے دے گا یہی سلسلہ نجات…

Read More

اعجاز دانش ۔۔۔ فرقت میں تیری جاگتا رہتا ہوں رات بھر

فرقت میں تیری جاگتا رہتا ہوں رات بھر تاروں کی سمت دیکھتا رہتا ہوں رات بھر بے حال کر دیا ہے غمِ یار نے مجھے بالوں کو اپنے نوچتا رہتا ہوں رات بھر کیا جانے کون شام تمنا میں کھو گیا ظلمت میں کس کو کھوجتا رہتا ہوں رات بھر مدھم سی روشنی میں چراغِ فراق کی تصویر تیری دیکھتا رہتا ہوں رات بھر کیا حال کر دیا ہے ترے عشق نے مرا تنہائیوں میں بولتا رہتا ہوں رات بھر تیرے سوا نہیں ہے مری کوئی آرزو تجھ کو خدا…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش

نعتؐ ایک مدت سے ہے دل میں آرزوئے مصطفیٰؐ جان و دل سے ہے فزوں تر آبروئے مصطفیٰؐ آپؐ کا فرمان ہے حکم شریعت بالیقیں گویا ہے تفسیر قرآں گفتگوئے مصطفیٰؐ میں تصور میں مدینہ دیکھتا ہوں رات دن میری آنکھوں کا ہے سرمہ خاک کوئے مصطفیٰؐ حال دل ان کو سناؤں گا بصد عجز و نیاز مجھ کو قسمت نے کیا جب روبروئے مصطفیٰؐ کس میں ہمت ہے جو آقاؐ کے مقابل آسکے ہوگئے نابود دنیا سے عدوئے مصطفیٰؐ آپؐ کے دیدار کو آنکھیں ترستی ہیں مری خواب ہی…

Read More

عقیدت ۔۔۔ اعجاز دانش

عقیدت زہے صبا! کہ ہے تیرا گزر مدینے میں مرا بھی حال وہاں عرض کر مدینے میں فلک پہ ہے جو مقام ان کا وہ خدا جانے ہے اس زمیں پہ محمدؐ کا در مدینے میں حضورِ سیدِ کونین مجھ سے پہلے مری ہے کیا نصیب کہ پہنچے خبر مدینے میں مدینہ آئینۂ روز و شب ہے اور یہ زیست ہے کیا ہی خوب کہ ہو خود نگر مدینے میں نہ بے مراد رہوں میں نہ در بدر ہی پھروں جو عمر اُن کے ہو در پہ بسر مدینے میں…

Read More

اعجاز دانش ۔۔۔ خیال و خواب سے ہم گفتگو نہیں کرتے

خیال و خواب سے ہم گفتگو نہیں کرتے کبھی سراب کی ہم جستجو نہیں کرتے تمہارے ہجر کے صحرا میں گھٹ کے مر جاتے ہم اپنی آنکھ کو گر آب جو نہیں کرتے بطورِ خاص ہے نسبت جنہیں چراغوں سے کبھی ہوا کو وہ اپنا عدو نہیں کرتے مجھے یقین ہے وہ دل میں کھوٹ رکھتے ہیں جو دل کی بات مرے رو برو نہیں کرتے ہمیں متاعِ ہنر کی طلب ہے مولا سے زرِ جہاں کی مگر آرزو نہیں کرتے تمہارا نام بھی لیتے ہیں احترام کے ساتھ تمہارا…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش

میں خوابِ نور سے بیدار ہو کے آیا ہوں نبیؐ کے عشق سے سر شار ہو کے آیا ہوں ہو انؐ کی محفلِ میلاد کا بیاں کیسے میں گویا آپؐ کے دربار ہو کے آیا ہوں حضورؐ ! دامنِ رحمت میں ڈھانپ لیں مجھ کو جہان والوں سے بیزار ہو کے آیا ہوں خدا کا شکر ہے میں خاکدان ہستی پر غلامِ سیدِ ابرار ہو کے آیا ہوں یہ انؐ کی نعت کا اعجاز ہی تو ہے دانش میں آج صاحبِ گفتار ہو کے آیا ہوں

Read More