نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش

میں خوابِ نور سے بیدار ہو کے آیا ہوں
نبیؐ کے عشق سے سر شار ہو کے آیا ہوں

ہو انؐ کی محفلِ میلاد کا بیاں کیسے
میں گویا آپؐ کے دربار ہو کے آیا ہوں

حضورؐ ! دامنِ رحمت میں ڈھانپ لیں مجھ کو
جہان والوں سے بیزار ہو کے آیا ہوں

خدا کا شکر ہے میں خاکدان ہستی پر
غلامِ سیدِ ابرار ہو کے آیا ہوں

یہ انؐ کی نعت کا اعجاز ہی تو ہے دانش
میں آج صاحبِ گفتار ہو کے آیا ہوں

Related posts

Leave a Comment