اسی غم کی اوٹ ملا تھا وہ مجھے پہلی بار یہیں کہیں کسی چشمِ تر میں تلاش کر اُسے میرے یار یہیں کہیں یہ جو سمتِ عشق میں جھیل ہے ، یہ جو سمتِ غم میں پہاڑ ہیں مری راہ دیکھ رہا نہ ہو مرا شہ سوار یہیں کہیں مرے دل کے باب نہ کھولنا، مرے جان و تن نہ ٹٹولنا کسی زاویے میں پڑ ا نہ ہو، وہ بتِ نگار یہیں کہیں گلِ شام! اے گلِ سُرمگیں ! وہ خدنگِ ربطِ گُل آفریں مری جان دیکھ ہوا نہ ہو،…
Read MoreTag: Best Naats
جون ایلیا
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد انیس انصاری
قابل اجمیری
مجھی پہ ختم ہیں سارے ترانے شکستِ ساز کی آواز ہوں میں
Read Moreمحمد علوی … دھوپ نے گزارش کی
دھوپ نے گزارش کی ایک بوند بارش کی لو گلے پڑے کانٹے کیوں گلوں کی خواہش کی جگمگا اٹھے تارے بات تھی نمائش کی اک پتنگا اجرت تھی چھپکلی کی جنبش کی ہم توقع رکھتے ہیں اور وہ بھی بخشش کی لطف آ گیا علوی واہ خوب کوشش کی
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی
نعتؐ آنکھوں میں سجا،دل میں بسا،روح میں اترا سو جان سے پیارا ہے مجھے گنبد خضریٰ دنیا کی چکاچوند نے تاریک کیا تھا روشن ہے خوشا!دیدۂ و دل میں شب اسرا میرے رگ و ریشہ میں شفق پھوٹ رہی ہے ہے یادِ نبیؐ دل میں مرے انجمن آرا ایمان و یقیں کا سروسامان ہوا ہے انسان جو ہر سمت تھا ٹوٹا ہوا بکھرا ہر غیرِ خدا کے ہوئی چنگل سے رہائی اوہام کا ورنہ دلِ انساں کو تھا خطرہ قطروں نے سمندر سے لیا تابہ کراں روپ ذروں نے چمک…
Read Moreنعت رسول پال صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ محمد انیس انصاری
نعتؐ کٹ جائے گی جیون کی سِیہ رات کسی دن ہو جائے گی آقاؐ سے ملاقات کسی دن آئے گا مدینے سے ہوا کا کوئی جھونکا مہکیں گے دل و جاں کے مضافات کسی دن کاسہ لیے بیٹھے ہیں مدینے کے گداگر بانٹیں گے فقیروں میں وہ خیرات کسی دن آنکھوں میں سما جائے گا وہ چہرۂ انور بن جائے گی ہم ایسوں کی بھی بات کسی دن روئیں گے کبھی سینۂ اقدس سے لپٹ کر برسے گی عجب ڈھنگ سے برسات کسی دن آقاؐ کی محبت مری مٹی میں…
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم
نعتؐ ہے کیسا معجزہ اسمِ نبیؐ کا! کہ گھر روشن ہؤا ہے مدحتی کا درِ آقاؐ پہ میری حاضری کا عجب لمحہ تھا وہ خوش قسمتی کا ہوئی مجھ پر خُدا کی مہربانی کہ اُس نے کر دیا مجھ کو نبیؐ کا مدینے کی طرف جانا ہے مُجھ کو ’’تعاقب کر رہا ہوں روشنی کا‘‘ تسلسل اب بھی ہے کون و مکاں میں وہی غارِ حرا کی روشنی کا مِرے آقاؐ، بہت بھٹکا ہؤا ہوں مگر مَیں ہوں سدا سے آپؐ ہی کا ! بڑا ویران ہوتا جا رہا ہوں…
Read Moreاحمد جلیل ۔۔۔۔ سلام
سلام جو خیمہ زن ہوا صحرا میں کارواں کو سلام کمالِ صبر و رضا کے اس آسماں کو سلام لہو میں دھل کے ہوئی ہے امیں اجالوں کی اے ریگِ کرب و بلا تیری کہکشاں کو سلام حسین ؑ رفعتوں کا تیری کیا کروں مذکور فلک بھی کرتا ہے کربل کے آسماں کو سلام لہو سے لکھی جو کرب و بلا میں تو نے حسینؑ غریب و سادہ و رنگین داستاں کو سلام جلیل کیسے نہ بھیجوں سلام میں ان پر زمانے کرتے ہیں جب ان کے آستاں کو سلام
Read Moreفیض رسول فیضان ۔۔۔۔ سلام
سلام کیا جلوہ کربلا میں دکھایا حسینؓ نے سجدے میں جا کے سر کو کٹایا حسینؓ نے خوش بخت تھا کہ آپ کے قدموں پہ آگرا سویا نصیب حُر کا جگایا حسینؓ نے نیزے پہ سر تھا اور زباں پر تھیں آیتیں قرآن اِس طرح بھی سنایا حسینؓ نے ناناؐ کے پاک نام پہ ہر چیز وار دی کچھ بھی نہ اپنے پاس بچایا حسینؓ نے صدمے سے قدسیوں کی بھی چیخیں نکل گئیں اصغرؓ کو جب گلے سے لگایا حسینؓ نے راہِ خدا میں جان کی بازی لگا گئے…
Read More