محمد علوی … دھوپ نے گزارش کی

دھوپ نے گزارش کی ایک بوند بارش کی لو گلے پڑے کانٹے کیوں گلوں کی خواہش کی جگمگا اٹھے تارے بات تھی نمائش کی اک پتنگا اجرت تھی چھپکلی کی جنبش کی ہم توقع رکھتے ہیں اور وہ بھی بخشش کی لطف آ گیا علوی واہ خوب کوشش کی

Read More

رضوان احمد ۔۔۔ بانی ( نئی غزل کی منفرد آواز)

یہ کہنا تو شاید قبل از وقت ہو گا کہ بانی غزل میں ایک نئی روایت کے بانی تھے، مگر یہ ضرور ہے کہ انہوں نے اردو غزل کی کلاسیکی روایات سے انحراف کیا تھا۔ بانی کی غزل خود ہی اس حقیقت پر دال ہے: محراب نہ قندیل نہ اسرار نہ تمثیل کہہ اے ورقِ تیرہ، کہاں ہے تری تفصیل آساں ہوئے سب مرحلے ایک موجہٴ پاسے برسوں کی فضا ایک صدا سے ہوئی تبدیل مرے بدن میں پگھلتا ہوا سا کچھ تو ہے اک اور ذات میں ڈھلتا ہوا…

Read More

کنہیا لال کے نام خط ۔۔۔ یونس متین

کنہیا لال کے نام خط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کنہیا لال!کیسے ہو۔۔۔۔؟ سُنا ہے آج کل کشمیر کی وادی میں آہ و آتش و آہن کی بارش روز ہوتی ہے وہاں بارُود پھٹتا ہے فضا میں پھول سے معصوم بچوں کے بدن جب ریزہ ریزہ ہو کے اُڑتے ہیں تو مائوں کے کلیجے ساتھ ہوتے ہیں کنواری بچیوں کی عصمتوں کے داغ فاتح فوجیوں کے سرد سینوں پر چمکتے ہیں یہ تمغے ہیں۔۔۔؟ کنہیا لال!یہ کیسی سیاست ہے۔۔۔؟ سرِ کشمیر زندہ پانیوں پر موت کی تہمت لکھی جائے کسی انکار سے، تحریر کے…

Read More