دھوپ نے گزارش کی ایک بوند بارش کی لو گلے پڑے کانٹے کیوں گلوں کی خواہش کی جگمگا اٹھے تارے بات تھی نمائش کی اک پتنگا اجرت تھی چھپکلی کی جنبش کی ہم توقع رکھتے ہیں اور وہ بھی بخشش کی لطف آ گیا علوی واہ خوب کوشش کی
Read MoreTag: modern
رضوان احمد ۔۔۔ بانی ( نئی غزل کی منفرد آواز)
یہ کہنا تو شاید قبل از وقت ہو گا کہ بانی غزل میں ایک نئی روایت کے بانی تھے، مگر یہ ضرور ہے کہ انہوں نے اردو غزل کی کلاسیکی روایات سے انحراف کیا تھا۔ بانی کی غزل خود ہی اس حقیقت پر دال ہے: محراب نہ قندیل نہ اسرار نہ تمثیل کہہ اے ورقِ تیرہ، کہاں ہے تری تفصیل آساں ہوئے سب مرحلے ایک موجہٴ پاسے برسوں کی فضا ایک صدا سے ہوئی تبدیل مرے بدن میں پگھلتا ہوا سا کچھ تو ہے اک اور ذات میں ڈھلتا ہوا…
Read Moreاحتمال ۔۔۔۔۔۔ نعیم رضا بھٹی
احتمال ۔۔۔۔ برہنہ خاک کے سارے مناظر فلک کی سرپرستی میں جہانِ دل نشیں مہکا رہے ہیں ہمیں بہلا رہے ہیں مگر احساس غالب ہے کسی خلجان کا پرتو تشدد خیز سی تہذیب کے مانند چہار اطراف پھیلے خوں چکاں منظر ہماری سربریدہ لاش کی جانب کسی کرگس کی صورت بڑھ رہے ہیں ہمارے خون کو خوراک میں تبدیل ہونا ہے
Read Moreیاد ۔۔۔۔۔ شاذ تمکنت
یاد ۔۔۔۔ چاندنی راتوں میں پیڑوں کا گھنیرا سایا پَو پھٹے دور سے مسجد کی اَذاں کا لئہرا ڈوبتی شام، چراغوں کا جل اُٹھنا کم کم بھیگے بھیگے ہوئے برسات کے گہرے بادل نیم خوابی میں برستے ہوئے پانی کی صدا دُور میدانوں میں گم ہوتی ہوئی پگڈنڈی لُو سے تپتی ہوئی ویران کوئی راہ گزر سوکھے سوکھے ہوئے جھڑتے ہوئے پتوں کی کراہ گھر کی دیوار پہ بیٹھی ہوئی چڑیوں کی چہک یہ وہ منظر ہیں جنھیں تجھ سے علاقہ تو نہیں مَیں نے ان میں بھی تری یاد…
Read More