قابل اجمیری

مجھی پہ ختم ہیں سارے ترانے شکستِ ساز کی آواز ہوں میں

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔ صبیحہ صبا کی شاعری

صبیحہ صبا نصف درجن کے قریب مجموعہ ہائے کلام کی خالق صبیحہ صبا کا شمار،طویل شعری ریاضت کی وجہ سے، اِس وقت اُردو کی کہنہ مشق شاعرات میں ہوتا ہے۔اُن کی شعری تربیت میںاگر ایک طرف ساہیوال جیسے مردم خیز خطے میں ادب دوست ماحول نے کردار ادا کیا تو دوسری طرف اُن کے شریکِ حیات صغیر احمد جعفری کی سخن فہمی اور ادب دوستی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ یہ دونوں ادبی شخصیات بیرونِ ملک مقیم تھیں تو وہاں بھی اُردو منزل میں ادبی تقریبات…

Read More

فانی بدایونی…. ابتدائے عشق ہے لطف شباب آنے کو ہے

ابتدائے عشق ہے، لطف شباب آنے کو ہے صبر رخصت ہو رہا ہے، اضطراب آنے کو ہے قبر پر کس شان سے وہ بے نقاب آنے کو ہے آفتاب صبح محشر ہم رکاب آنے کو ہے مجھ تک اس محفل میں پھر جام شراب آنے کو ہے عمر رفتہ پلٹی آتی ہے، شباب آنے کو ہے ہائے کیسی کشمکش ہے یاس بھی ہے آس بھی دم نکل جانے کو ہے، خط کا جواب آنے کو ہے خط کے پرزے نامہ بر کی لاش کے ہم راہ ہیں کس ڈھٹائی سے…

Read More

محمد علوی … دھوپ نے گزارش کی

دھوپ نے گزارش کی ایک بوند بارش کی لو گلے پڑے کانٹے کیوں گلوں کی خواہش کی جگمگا اٹھے تارے بات تھی نمائش کی اک پتنگا اجرت تھی چھپکلی کی جنبش کی ہم توقع رکھتے ہیں اور وہ بھی بخشش کی لطف آ گیا علوی واہ خوب کوشش کی

Read More

رنگِ ادب… شمس الرحمان فاروقی نمبر

جناب شاعر علی شاعر کی ادارت میں کتابی سلسلہ  ” رنگِ ادب ”   کا ” شمس الرحمٰن فاروقی نمبر ” شائع ہو گیا ہے۔ شمارے کی قیمت 2500 روپے ہے۔ شمارہ حاصل کرنے کے لیے رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read More

تنقیدی زاویے … شاعر علی شاعر

کراچی میں مقیم معروف ناشر، شاعر اور نقاد جناب شاعر علی شاعر کا تنقیدی مضامین پر مشتمل مجموعہ ” تنقیدی زاویے “ سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع ہو گیا ہے. کتاب میں معروف ادبی شخصیات پر تنقیدی مضامین اور ان کے انٹرویوز شامل ہیں. کتاب کی قیمت 1200 روپے ہے. کتاب حاصل کرنے کے رنگِ ادب پبلی کیشنز ( 0300-2054154) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے.

Read More