محسن اسرار

نہیں کھلتے در و دیوار ہم پر سو اِک کونے میں گھر کے آ پڑے ہیں

Read More

محسن اسرار

گھر میں رہنا مرا گویا اُسے منظور نہیں جب بھی آتا ہے نیا کام بتا جاتا ہے

Read More

محسن اسرار

ابھی تو روشنی ہی کی ہے میں نے ابھی تم دیکھنا کیا کیا کروں گا

Read More

محسن اسرار

ضرورت ہے کہ ہنگامہ کیا جائے مگر کب تک میں ہنگامہ کروں گا

Read More

محسن اسرار

حقیقت کے سوا جچتا نہیں کچھ مگر ہم خواب پھر بھی دیکھتے ہیں

Read More

محسن اسرار

جو پوچھنا ہے ابھی پوچھ لو تو اچھا ہے پھر اس کے بعد تو ہم کچھ نہ کہہ سکیں شاید

Read More

محسن اسرار

ہر ایک شہر الگ ہے ہر ایک دشت الگ پہ ایک جیسی تپسیا نگر نگر کچھ ہے

Read More

محسن اسرار

وہ پاس تھاتو میں سنتا تھا، بولتا بھی تھا تعلقات کا اندازہ ہو رہا ہے اب

Read More

محسن اسرار ۔۔۔ ہر تماشے میں جا گزیں ہو تم

ہر تماشے میں جا گزیں ہو تم کتنی اچھی تماشبیں ہو تم میں تو گزرا ہوا   زمانہ ہوں کیوں مجھے بھولتی نہیں ہو تم اس قدر بولنا نہیں آتا ورنہ کہتا بہت حسیں ہو تم خوش ہوا خود کو میں فنا کر کے اس جہأں میں بھی ہم نشیں ہو تم جب امانت تھیں تم : امیں تھا میں اب امانت ہوں میں، امیں ہو تم سیر گاہیں نظر میں ہیں، ورنہ جانتا ہوں کہاں  مکیں ہو تم یعنی تم اتنی دور تھیں مجھ سے میں تو سمجھا تھا کہ…

Read More

قابل اجمیری

مجھی پہ ختم ہیں سارے ترانے شکستِ ساز کی آواز ہوں میں

Read More