محسن اسرار ۔۔۔ پرائے دکھ بھی اپنے ہو گئے ہیں

پرائے دکھ بھی اپنے ہو گئے ہیں سبھی رنگ ایک جیسے ہو گئے ہیں گزرتے ہی نہیں لمحوں کی صورت نہ جانے کیسے لمحے ہو گئے ہیں لکھی ابلیس نے جھوٹی کہانی مگر کردار سچے ہو گئے ہیں بہت احسن طریقے سے بنے تھے مگر ہم لوگ کیسے ہو گئے ہیں عجب دیوار ہے ہستی ہماری دریچے ہی دریچے ہو گئے ہیں مگر اب تو ہمارے روز و شب بھی عدالت کے کٹہرے ہو گئے ہیں پیامی کو قضا نے آ لیا ہے ! کبوتر ، باز جیسے ہو گئے…

Read More

محسن اسرار

کیا رنگ لائے دیکھیے معصومیت کا دکھ ہر شخص ہی پکارتا ہے پیار سے مجھے

Read More

محسن اسرار

مجھے تو خیر سے مارا گیا ہے مگر وہ لوگ جو خود مر گئے ہیں

Read More

محسن اسرار

بے خبری میں ہونٹ دیے کی لو کو چومنے والے تھے وہ تو اچانک پھوٹ پڑی تھی خوشبو رات کی رانی سے

Read More

محسن اسرار

مجھے جہاں سے نہ یوں سرسری گزارا جائے مرے خدا! مجھے آواز دے کے مارا جائے

Read More

محسن اسرار

مشہور ہے دروازے پہ دستک کی کہانی دیوار میں در ہونے کا قصہ کسے معلوم

Read More

محسن اسرار

ہذیان بک رہا ہوں سخن کے بجائے میں تنبیہ کر رہا ہوں کہ مجنوں سنے مجھے

Read More

محسن اسرار

کیا بات چھپا رکھی ہے تو نے سرِ مژگاں چہرے پہ ترے انجمن آرائی بہت ہے

Read More

محسن اسرار

وہ توڑ گئی طیش میں خوابوں کی قطاریں میں تھام کے بیٹھا رہا سورج کی کرن کو

Read More

محسن اسرار

اسے دکھ ہے تو کیوں کرتی نہیں دکھ کا تدارک ہے دنیا دار تو پھر مصلحت خُو کیوں نہیں ہے

Read More