عصرِ رواں کا نمایندہ تنقید نگار: اکرم کنجاہی ۔۔۔ شاعر علی شاعر

عصرِ رواں کا نمایندہ تنقید نگار: اکرم کنجاہی جناب اکرم کنجاہی سے میری پہلی ملاقات نیشنل بینک آف پاکستان، کراچی میں منعقدہ ایک مشاعرے میں ہوئی۔ دو تین ملاقاتوں کے بعد اُن کا چوتھا شعری مجموعہ ’’دامنِ صد چاک‘‘ اپنے اشاعتی ادارے ’’رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی‘‘ سے شایع کرنے کی سعادت بھی ملی۔ دامنِ صد چاک سے قبل اُن کے تین شعری مجموعے ’’ہجر کی چتا‘‘، ’’بگولے رقص کرتے ہیں‘‘ اور ’’محبت زمانہ ساز ہے‘‘ شایع ہو چکے تھے۔ دامنِ صد چاک کو دنیائے اُردو ادب میں اتنی پذیرائی…

Read More

شاعر علی شاعر ۔۔۔ حسین تخیلات کا شاعر ___باقیؔ احمد پوری

حسین تخیلات کا شاعر… باقی احمد پوری شاعری کو اگر جسم تصور کر لیا جائے تو اس کی روح تخیّل قرار پاتی ہے۔کسی خیال، تصور، تجربے، مشاہدے، بات، حالت اور کیفیت کا ذہن میں آنا،دماغ میں سمانا اور قلبِ شاعر پر نازل ہونا تخیّل کہلاتاہے۔باقی احمد پوری کی غزلیہ شاعری کا زیادہ تر حصہ تخیّلات پر مبنی ہے اور ان میں حسن وجمال زیادہ ہے، اس لیے میں نے انھیں حسین تخیّلات کا شاعر قراردیاہے۔شاعری وجدانی کیفیت کا نام ہے اور اِس کیفیت کے بغیر شاعری بے روح جسم کی…

Read More

شاعر علی شاعر ۔۔۔ دو غزلیں

ہم ذرا دیر ہی رونے سے بہل جاتے ہیں اشک پلکوں میں پرونے سے بہل جاتے ہیں ہم سے خاموش صفت لوگ بھی ہوتے ہیں عجب اِک دلاسے کے کھلونے سے بہل جاتے ہیں کتنے محرومِ تمنا ہیں غریبوں کے عیال جو کہ خواہش کے بچھونے سے بہل جاتے ہیں اپنی قسمت میں کہاں بارشِ نکہت، ہم تو ہاتھ بوندوں میں بھگونے سے بہل جاتے ہیں کون ہوتے ہیں جو فرصت سے سنورتے ہوں گے ہم فقط چہرے کو دھونے سے بہل جاتے ہیں ہم نے کُرتے پہ بٹن ٹانکنے…

Read More

اُردو زبان ۔۔۔ شاعر علی شاعر

چرچا ہر ایک آن ہے اُردو زبان کا گرویدہ کُل جہان ہے اُردو زبان کا اِس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے عظمت تو خود نشان ہے اُردو زبان کا گم نامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی جس سر پہ سائبان ہے اُردو زبان کا مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں ویران کب مکان ہے اُردو زبان کا سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو ہر ایک پاسبان ہے اُردو زبان کا اُردو زبان میں ہے گُھلی شہد سی مٹھاس لہجہ بھی مہربان ہے اُردو…

Read More

شاعر علی شاعر ۔۔۔ گردِ ملال چہرے پہ مَلتا رہا ہوں مَیں

گردِ ملال چہرے پہ مَلتا رہا ہوں مَیں سڑکوں پہ دھوپ اوڑھ کے چلتا رہا ہوں مَیں کارِ ہنر ہے کوئی نہ کارِ نمایاں کچھ سائے کا کام ڈھلنا ہے ڈھلتا رہا ہوں مَیں وعدہ ہوں اور وعدے کی تقدیر کی طرح فردا کے روز روز پہ ٹلتا رہا ہوں مَیں دنیا کی ٹھوکروں نے ہی جینا سکھایا ہے رہ رہ کے تیرگی میں اُجلتا رہا ہوں مَیں دیوار و در میں قید رہا ساری زندگی کہنے کو روز گھر سے نکلتا رہا ہوں مَیں اوروں کا دو قدم بھی…

Read More

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ … شاعرعلی شاعر

نظر کے سامنے رب کا صحیفہ رہتا ہے نبیؐ کے نام کا لب پر وظیفہ رہتا ہے رسولِ پاکؐ ہیں سرکار دو جہانوں کے سکون ملتا ہے اُن کا کلام پڑھتے ہوئے دردو پڑھتے ہوئے اور سلام پڑھتے ہوئے ہمارے واسطے کعبہ بھی ہے، مدینہ بھی ہمارے سامنے منزل بھی ہے، سفینہ بھی بیانِ سیرتِ سرکارؐ دل کو بھاتا ہے خرام کرتے ہیں زائر سلام پڑھتے ہوئے دردو پڑھتے ہوئے اور سلام پڑھتے ہوئے ضیائے نورِ نبیؐ دو جہاں میں پھیلی ہے گھٹائے زلفِ نبیؐ ہم پہ کھل کے برسی…

Read More

رنگِ ادب… شمس الرحمان فاروقی نمبر

جناب شاعر علی شاعر کی ادارت میں کتابی سلسلہ  ” رنگِ ادب ”   کا ” شمس الرحمٰن فاروقی نمبر ” شائع ہو گیا ہے۔ شمارے کی قیمت 2500 روپے ہے۔ شمارہ حاصل کرنے کے لیے رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read More