اکرم کنجاہی ۔۔۔۔ پروین فنا سید

پروین فنا سید پروین فنا سید ایک ایسی شاعرہ تھیں جنہوں نے جدت کے نام پر شعری بدعتیں قبول نہیں تھیں۔ لہٰذا اُن کی شاعری اعتدال، انسان دوستی، حسن و جمال اور اعتماد کی شاعری ہے۔اُن کا پہلامجموعۂ کلام ’’حرفِ وفا‘‘ اُن کی بیس برس کی شعری ریاضت کے بعد منظرِ عام پر آیا۔ کتاب کافلیپ تحریر کرتے ہوئے احمد ندیم قاسمی نے لکھا: ’’پروین فنا سیّد کی شاعری عفتِ فکر اور پاکیزگیِ احساس کی شاعری ہے۔غزل کی سی صنفِ شعر میں بھی جس میں اکثر شاعروں نے علامت اور…

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔ صبیحہ صبا کی شاعری

صبیحہ صبا نصف درجن کے قریب مجموعہ ہائے کلام کی خالق صبیحہ صبا کا شمار،طویل شعری ریاضت کی وجہ سے، اِس وقت اُردو کی کہنہ مشق شاعرات میں ہوتا ہے۔اُن کی شعری تربیت میںاگر ایک طرف ساہیوال جیسے مردم خیز خطے میں ادب دوست ماحول نے کردار ادا کیا تو دوسری طرف اُن کے شریکِ حیات صغیر احمد جعفری کی سخن فہمی اور ادب دوستی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ یہ دونوں ادبی شخصیات بیرونِ ملک مقیم تھیں تو وہاں بھی اُردو منزل میں ادبی تقریبات…

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔ بیگم شاہین زیدی

بیگم شاہین زیدی سیدہ شاہین زیدی ۳۰؍ جولائی ۱۹۶۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ شاعرہ، افسانہ نگار، ناول نگار،کالم نگار، سفرنامہ نگار،مدیرہ اورمحقق ہیں۔ اُن کا خاندان ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا۔ سسر اور پھوپھا پروفیسر ڈاکٹر نظیر حسنین زیدی ایک علمی و ادبی شخصیت تھ۔۱۹۹۷ء میں اُن کی شادی سید محمد مسعود الحسنین زیدی کے ساتھ ہوئی۔مسعود زیدی ۲۰۰۸ء میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ایک بیٹا محمد تابش مسعود ہے،جس کے ساتھ وہ اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔ابتدا میں انہوں نے ’’روزنامہ مشرق‘‘میں…

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔ صائمہ نفیس

صائمہ نفیس صائمہ نفیس اِن دنوں کراچی ریڈیو اسٹیشن سے’’ادب سرائے‘‘ کے نام سے ایک ادبی پروگرام کر رہی ہیں۔معروف ادبی جریدے ’’دنیائے ادب‘‘ کی نائب مدیرہ ہیں۔آرٹس کونسل کراچی کی بہت فعال رکن ہیں اور وہاں منعقد ہونے والی تقریبات میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اُن کا پہلا افسانوی مجموعہ ’’رودالی‘‘ کے نام سے ۲۰۰۶ء میں منظر عام پر آیا تھا۔ کتاب میں کُل 16 افسانے شامل تھے۔افسانہ نگار کا اسلوبِ بیاں شائستہ، رواں، سادہ اور عام فہم تھا۔کہیں کوئی علامت اور تجرید نہیں تھی۔عدم ابلاغ کا…

Read More

راغب مراد آبادی (چند جہتیں): اکرم کنجاہی ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ راغب مراد آبادی (چند جہتیں) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اکرم کنجاہی سے خوش گوار تعارف ان کی شاعری اور ماہ نامہ غنیمت کے حوالہ سے توایک عرصہ سے ہے ، ان کے کچھ مضامین بھی زیرِمطالعہ رہے لیکن راغب صاحب پر ان کی یہ تصنیف میرے علم میں نہ تھی۔ اس کا پہلا ایڈیشن فروری ۲۰۰۱ء میں شائع ہوا اور اب دوسرا ایڈیشن جنوری ۲۰۲۰ء میں رنگِ ادب پبلی کیشنز ، کراچی سے اشاعت پذیر ہواہے۔ اکرم کنجاہی نے ’عرضِ مصنف‘ میں اس کتاب کو راغب شناسی کے حوالہ سے…

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔۔۔ عمر بھر درد کا جو بارِ گراں ڈالتے ہیں

عمر بھر درد کا جو بارِ گراں ڈالتے ہیں بعد مرنے کے بہت آہ و فغاں ڈالتے ہیں کون اُٹھا ، کبھی قسمت پہ بھروسہ کر کے مردہ تن میں یہ ارادے ہیں جو جاں ڈالتے ہیں ضعف بازو ہی کا ہوتا ہے جو لڑتے لڑتے جنگ جُو تیغ و تبر، تیر و کماں ڈالتے ہیں تیری جنت میں جو رتھ فاؤ نہیں ہے، مولا ! پاک روحوں کو فرشتے یہ کہاں ڈالتے ہیں کون نکلا ہے سرابوں سے تیقّن لے کر دشت سوچوں میں مسافر کی گماں ڈالتے ہیں…

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔۔۔۔۔ خاکِ زمیں ہے دیکھ لو پہنا ہوا وجود

خاکِ زمیں ہے دیکھ لو پہنا ہوا وجود بوئے گُل و گلاب سے مہکا ہوا وجود ہم اپنی خواہشات مجسّم نہ کر سکے اب تک ہے جیسے چاک پہ رکھا ہوا وجود کس کس سے روٹھی پیار محبت میں فصلِ گُل کس کس کا چاہتوں میں ہے صحرا ہوا وجود کس کس کے واسطے وہ علامت بقا کی ہے ہنگامِ صبح و شام میں مٹتا ہوا وجود زندہ ہے آدمی تو عجب ڈھنگ سے یہاں بکھری ہوئی ہیں سوچیں تو سمٹا ہوا وجود اب تو یہ خواہشات کی گٹھڑی اُٹھا…

Read More

ماہ نامہ فانوس: دسمبر 2018ء

(Download) ماہ نامہ فانوس ۔ دسمبر 2018ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم مقالات دُھرپد سے خیال تک: ڈاکٹر غافر شہزاد ’’آپ ﷺ ‘‘ کی شاعرہ: خالد علیم غزلیں ڈاکٹر شفیق آصف، حبیب الرحمٰن مشتاق،شہزاد نیر، خورشید ربانی، احسان شاہ، شاہد فرید، سید فضل گیلانی، ڈاکٹر فخر عباس، سجاد بلوچ، ظہیر کاظمی، خالد علیم گوشۂ خاص نوید صادق: فکر و فن ’’مسافت‘‘: غلام حسین ساجد ’’مسافت‘‘: دھیمے کومل لہجے کی شاعری:قاضی ظفر اقبال نوید صادق کی غزل کی انفرادیت: یونس خیال نوید صادق کی ’مسافت‘ کا اوّلین پڑائو :…

Read More