فہرست ۔۔۔ ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد انیس انصاری

Read More

نعت رسول پال صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ محمد انیس انصاری

نعتؐ کٹ جائے گی جیون کی سِیہ رات کسی دن ہو جائے گی آقاؐ سے ملاقات کسی دن آئے گا مدینے سے ہوا کا کوئی جھونکا مہکیں گے دل و جاں کے مضافات کسی دن کاسہ لیے بیٹھے ہیں مدینے کے گداگر بانٹیں گے فقیروں میں وہ خیرات کسی دن آنکھوں میں سما جائے گا وہ چہرۂ انور بن جائے گی ہم ایسوں کی بھی بات کسی دن روئیں گے کبھی سینۂ اقدس سے لپٹ کر برسے گی عجب ڈھنگ سے برسات کسی دن آقاؐ کی محبت مری مٹی میں…

Read More

محمد انیس انصاری ۔۔۔ اس کنول فام کو پہلو سے گزرتے دیکھا

اس کنول فام کو پہلو سے گزرتے دیکھا پھر وہ دن آیا ، ان آنکھوں میں اُترتے دیکھا آخری بار ، یہ دل اُس کی پناہوں میں ملا پھر افق پر نہ یہ سورج سا اُبھرتے دیکھا شہرِ آذر میں نہ تھا ہم سے وصال آسودہ روز پتھر پہ تجھے ہنستے ، سنورتے دیکھا زندگی اُڑ گئی جنگل کی ہوا کی مانند اِس نے مجھ آبلہ پا کو نہ ٹھہرتے دیکھا شام کے پہلے ستارے کی تمنا میں انیس! بارہا قافلۂ شوق بکھرتے دیکھا

Read More

محمد انیس انصاری ۔۔۔ عقیدت

شہرِ نبیؐ ، اے شہرِ ضیافات ، مرحبا! آقائےؐ دو جہاں کی مدارات ، مرحبا! پھیلے ہوئے ہیں جابجا دامانِ سائلاں سرکارؐ کی سخاوت و خیرات ، مرحبا! صدیوں کی داستان سناتی رہیں مجھے شہرِ جمال، تیری زیارات ، مرحبا! بابِ بقیع ، گنبدِ خضرا ، یہ جالیاں اللہ رے یہ ارفع مقامات ، مرحبا! کیسے بیاں ہو عالمِ تسکین و جذب و کیف اس شہرِ آرزو کی عبادات ، مرحبا! رہ جائے اَن کہی نہ کوئی بھی دمِ وداع اے ابرِ چشمِ جاں ، تری برسات مرحبا! ہیں محوِ…

Read More